امام زمانہ (عج) کی ھمہ گیر شخصیت اور آپ کا اخلاق



”جب ھمارے قائم کا ظھور ھوگا، اس وقت آپس میں ھمراھی اور ھمدلی کا زمانہ ھوگا اور اگر کوئی ضرورت مند شخص اپنے بھائی کی جیب میں سے اپنی ضرورت کے مطابق (پیسہ) نکل لے گاتو وہ اس کو منع بھی نھیں کرے گا“۔[25]

نیز حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

”خداوندعالم نے شب معراج اپنے پیغمبر سے حضرت مہدی (عج) کے بارے میں فرمایا: وہ دشمنوں سے انتقام لے گا، وہ میرے اولیاء کے چین و سکون کا سبب ھے کہ تمہارے شیعوں میں ستمگروں، منکروں اور کافروں سے انتقام کی تمنا کو پورا کرے گا اور ان کو تسلی و تشفی دے گا“۔[26]

عقلی رشد اور علمی و اخلاقی ترقی

حضرت امام جعفر بن محمد صادق علیھما السلام فرماتے ھیں:

”جب ھمارا قائم (علیہ السلام) قیام کرے گا تووہ مومنین کے سروں پر اپنا ہاتھ رکھے گا جس سے ان کی عقلیں مکمل ھوجائیں گی (اور ان کے اختلاف کا خاتمہ ھوجائے گا) اور ان کا اخلاق کامل ھوجائے گا“۔[27]

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:

”جب ھمارا قائم (علیہ السلام) قیام کرے گا تو بندوں کے سروں پر اپنا ہاتھ رکھیں گے جس سے ان کی عقلیں مکمل ھوجائیں گی (اور ان کے اختلاف کا خاتمہ ھوجائے گا) اور ان کا اخلاق کامل ھوجائے گا“۔[28]

امام جعفر بن محمد صادق علیہ السلام نے فرمایا:

”جب ھمارا قائم قیام کرے گاتو خداوندعالم ھمارے شیعوں کی بینائی اور سماعت میں اضافہ کرے گا یہاں تک کہ ان کے اور قائم (آل محمد(ع)) کے درمیان کسی وسیلہ (اور آلہ) کی ضرورت نھیں ھوگی اور اس سے گفتگو کریں گے اور وہ (شیعہ) بھی سنیں گے اور انھیں دیکھیں گے بھی“۔[29]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next