صبرو استقامت



''فاصبر صبراجميلاً ''(2)

آپ صبر جميل كريں_

رسول خدا (ص) كو دوسرے اولوالعزم پيغمبروں ہى كى طرح صبر كا حكم ہے اس لئے كہ نبوت كا دشوار گذار راستہ بغير صبر كے طے كرنا ممكن نہيں ہے _ جيسا كہ دوسرى آيت ميں بيان ہوا ہے كہ صبر نصرت خدا ہے اور دشمنوں كى طرف سے جو رسول خدا كو كمزور اور متزلزل قرار ديا جارہے ہے اسكا كوئي اثر نہيں لينا چاہيئے_

آنحضرت (ص) نے بھى تمام مصيبتوں، رسالت كى مشكلوں اور حادثات زندگى ميں صبر سے كام ليا اور صراطمستقيم پر ثابت قدمى كے ساتھ آپ نے پيغام الہى كى تبليغ كے راستہ ميں آنے والى تمام ركاوٹوں كو ہٹاكر اپنے لئے عبادت اور اطاعت كے پر مشقت راستوں كو ہموار كركے بشريت كى ہدايت كا راستہ كھول ديا_

1) طور 48_

2) معارج 5_

رسول خدا (ص) صابر اور كامياب

حادثات روزگار كى تيز ہوا ، جانكاہ مصاءب كے گرداب اور سياہ دل مخالفوں كى تكذيب كے مقابل تمام پيغمبروں كا جو طريقہ تھا اسى كا نام صبر ہے _

''و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا على ماكذبوا و اوذوا حتى آتاہم نصرنا'' (1)

بيشك آپ سے پہلے(پيغمبر اسلام (ص) سے ) جو رسول بھيجے گئے ان كو جھٹلايا گيا ان لوگوں نے جھٹلائے جانے اور اذيت پہونچائے جانے كے بعد صبر كيا يہاں تك كہ ہمارى نصرت ان تك پہونچي_



back 1 2 3 4 5 6 7 next