صبرو استقامت



اور كافروں نے (مزاق اڑاتے ہوئے) كہا : كيا تم كو ہم ايسے شخص كا پتہ بنائيں جو يہ

1) (سورہ صبا 8،7)

 ÙƒÛØªØ§ÛÛ’ كہ تمہارے مرنے اور جسم ÙƒÛ’ ذرات ÙƒÛ’ بكھرجانے ÙƒÛ’ بعد تم كو زندہ كيا جائيگا كيا يہ شخص جان بوجھ كر خدا پر جھوٹا الزام لگاتاہے يا جنون اسكو اس بات پر مجبور كرتاہے_

'' و يقولون اءنا لتاركوا آلہتنا لشاعر مجنون'' (1)

وہ لوگ كہتے ہيں كہ كيا ہم اپنے خداؤں كو ايك ديوانہ شاعر كے كہنے كى بنا پر چھوڑ ديں_

''فذكر فما انت بنعمت ربك بكاہن و لا مجنون ام يقولون شاعر نتربص بہ ريب المنون ''(2)

بس تم ياد كرو كہ تم خدا كے فضل و نعمت سے نہ كاہن ہو اور نہ ديوانہ ہو _يا جيسا كہ لوگ كہتے ہيں كہ شاعر ہے تو ہم ان كى موت كے انتظار ميں ہيں_

رسول اكرم كے پاس آكر چند مشركين كے زبان سے ايذاء پہچا نے كے واقعہ كو اميرالمومنين (ع) نہج البلاغہ ميں بيان فرماتے ہيں :

'' اس دن جس دن قريش كا ايك وفد حضرت (ص) كے پاس آيا تو ميں آپ كے پاس موجود تھا ميں نے ان كى گفتگو سنى انہوں نے كہا : اے محمد(ص) آپ ايسى چيز كا دعوى كرتے ہيں جس كا دعوى نہ آپ كے آباء و اجداد نے كيا تھا اور نہ آپ كے خاندان نے اب جو ہم كہتے ہيں وہ آپ كر دكھايئےاگر آپ نے وہ كرديا اور ہم نے ديكھ ليا تو ہم سمجھ جائيں گے كہ آپ سچ مچ پيغمبر اور خدا كے بھيجے ہوئے ہيں اور اگر آپ اس كو نہ كرسكے تو ہم يہ سمجھ ليں گے كہ آپ جادوگر اور جھوٹے ہيں _

 1) (صافات 36)



back 1 2 3 4 5 6 7 next