عثمانی بادشاهوں کی داستان خلافت



میں (ابن طولون) نے ان چیزوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ پانی کا ظرف اور عصا کا ایک حصہ ابن ابی اللطف کے باپ کے پاس تھے اور یہ چیزیں قلقشندی خاندان سے ان کے پاس پهونچی تھیں، چنانچہ ملک الامراء نے ان چیزوں کوبطور عاریہ مانگا تاکہ ان کے ذریعہ متبرک هوسکے، لیکن بعد میں معلوم هوا کہ یہ سب چیزیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نھیں تھی بلکہ لیث بن سعد کی تھیں۔ [10]

اسی طرح ابن ایاس کی تحریر کے مطابق جس وقت سلطان مصر ”حلب“ سے سلطان سلیم کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلاتو خلیفہ اس کے داھنی طرف کھڑا تھا، اور اس کے چاروں طرف چالیس اھم شخصیات کھڑی تھیں جن کے پاس حریر کے کپڑے سے بنے غلاف میں ایک ایک قرآن مجید تھا، جس کو وہ اپنے سر پر رکھے هوئے تھے جن میں ایک قرآن مجید حضرت عثمان کے ھاتھ کا لکھا هوا بھی تھا۔ [11]

اسی طرح ا بن طولون صاحب کھتے ھیں کہ سلطان سلیم جس وقت دمشق پهونچے اور ”جامع اموی“ میں اور ” مقصورہ“ (مسجد کی وہ جگہ جھاں پر سلطان یا امام نماز پڑھا کرتے تھے) میں جاکر نماز پڑھی توانھوں نے حضرت عثمان کے ( ھاتھوں کے لکھے هوئے) قرآن کی بھی تلاوت کی۔ [12]

خلاصہ یہ ھے کہ سلطان سلیم نے مذکورہ چیزوں کو جمع کیا چاھے وہ خلفاء کے پاس هوں یا دوسرے افراد کے پاس، اور اس کے بعد یہ چیزیں عثمانی سلاطین کے پاس موجود رھیں، اور جب عثمانی حکومت کا خاتمہ هوا اور ”ترکی جمهوریت“ کا آغاز هواتو یہ تمام چیزیں شھر اسلامبول میں (بسفور کے کنارے جامع یاصوفیہ کے نزدیک) ” توپ قاپی قلعہ “ میں رکھ دی گئیں، جو شخص بھی ان کو دیکھناچاھے وہ دیکھ سکتا ھے۔ [13]

 



[1] بدایع الزهور ج ۵ ص ۱۲۵۔

[2] خطط الشام ، ج ۲ ص ۲۲۱۔

[3] مفاکہة الخلان ج ۲ ص ۹۰۔

 

[4] یھاں تک کہ ”فلیب“ کھتا Ú¾Û’ کہ اگرچہ سلیم Ú©Û’ بعض جانشین Ú©Ùˆ خلیفہ کا لقب دیا جاتا تھا یھاں تک کہ وھاں Ú©Û’ افراد بھی اس Ú©Ùˆ اسی عنوان سے پکارتے تھے ØŒ لیکن حقیقت یہ Ú¾Û’ کہ یہ لقب صرف بناوٹی تھے، اور ان Ú©ÛŒ حدود سے باھر ان Ú©ÛŒ کوئی حیثیت نھیں تھی، سب سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ جس عثمانی بادشاہ Ú©Ùˆ یہ لقب دیا گیا اور ان کا دینی نفوذ عثمانی حکومت Ú©Û’ باھر علاقوں میں رسمی طور پر پہچنوایا گیا وہ Ú¾Û’ روس اور تُرک کا معاہدہ تھا جو ”پیمان Ú©ÙˆÚ†ÙˆÚ© کینارجی“ Ú©Û’ نام سے مشهور تھا، جس پر  Û±Û±Û¸Û¸Ú¾ مطابق Û±Û·Û·Û´Ø¡ میں دستخط هوئے تھے۔ (تاریخ عرب ص Û¸Û·Û·)

 



back 1 2 3 4 next