پیغمبر اکرم (ص) کی دعائيں



جنگ بدر ميں پيغمبر (ص) كى دعا

جنگ بدر وہ پہلى لڑائي ہے جس ميں آپ (ص) كے اصحاب آپ (ص) كے ساتھ تھے مسلمانوں كى تعداد 313 تھى اور تمام كفار كى تعداد 1000 كے قريب تھى مسلمانون كے پاس جنگى ساز و سامان بہت ہى كم تھا، پيغمبر (ص) نے جب لشكر كو ترتيب ديتے وقت سامان جنگ كى كمى ديكھى تو دعا كيلئے ہاتھ اٹھاكر فرمايا:

''يا رب انھم حفاة فاحملہم و جياع فاشبعہم و عراة فاكسہم و عالة

 

245

فاغنہم من فضلك ''(1)

خدايا يہ پيادہ ہيں ان كى سوارى كا انتظام فرما يہ بھوكے ہيں ان كو سير كردے يہ بے لباس ہيں انكو لباس عطا فرما يہ بے بضاعت ہيں انہيں اپنے فضل سے بے نياز كردے_

بدر كى طرف جاتے ہوئے پيغمبر اكر م (ص) مقام '' روحا'' پر پہونچے وہاں آپ (ص) نے نماز پڑھ كر كفار پر لعنت اور مسلمانوں كيلئے دعا كي(2)

عمومى حملے كيلئے لشكر تيار كرلينے كے بعد آپ (ص) اپنى قيام گاہ پر پہونچے اور وہاں آپ (ص) نے دردمند دل كے ساتھ دعا فرمائي :

'' اللہم ان تہلك ہذہ العصابة اليوم لا تعبد فى الارض '' (3)

خدايا اگر آج يہ گروہ ہلاك ہوگيا تو روئے زمين پر تيرى عبادت نہيں ہوگى (4)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next