پیغمبر اکرم (ص) کی دعائيں



''الا يد لكم علي سلاح ينجيكم من اعداءكم ''

كيا ميں تم كو ايسے ہتھياركا پتہ بتاوں جو تم كو دشمن كے شر سے نجات دے؟

اصحاب نے كہا كيوں نہيں ، اے اللہ كے نبى آنحضرت (ص) نے فرمايا:

'' تدعون ربكم بالليل و النہار فان سلاح المومن الدعاء''(1)

اپنے خدا كو شب و روز پكارتے رہو اسلئے كہ دعا مومن كا ہتھيار ہے_

دعا كى اہميت كے سلسلہ ميں يہ بات كہى جاسكتى ہے كہ انسان دعا كے ذريعہ مبدا ہستى ''خدا''سے ہم كلام ہوتا ہے خدا كى لازوال قدرت پر بھروسہ اور اس سے ارتباط مشكلات پر غلبہ حاصل كرنے كا بہت بڑا ذريعہ ہے ، اس لئے كہ خدا پر بھروسہ كرنے كے بعد انسان دوسرى قوتوں سے بے نياز ہوجاتا ہے _

مصاءب سے مقابلہ كرنے كے لئے دعا كرنے والے ميں دعا استقامت اور روحى تقويت كا باعث بنتى ہے دعا كرنے والے انسان كے دل ميں اميد كى كرن ہميشہ جگمگاتى رہتى ہے اور وہ آءندہ كے لئے لولگائے رہتا ہے_

ان تمام باتوں زيادہ اہم يہ ہے كہ معبود سے راز و نياز كرتے ہوئے جو دعا كى جاتى ہے وہ روح انسانى كے كمال ميں موثر ہوتى ہے ، خدا سے محبت كے ساتھ راز و نياز اور عشق كے ساتھ گفتگو كے موتى كى قدر و قيمت دنيا اوردنيا كى سارى چيزوں سے زيادہ ہے_


1) ( اصول كافى ج 2 ص 468) _

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next