دنیا ،منجی عالم بشریت کے ظہور کی منتظر



”سوشیانس“ کا ”سویا“ہے جس کے معنی فائدہ اور منفعت کے ہیں اور اس کا مفہوم فائدہ اور نجات دینے والا ہے ، ان کو اس وجہ سے ”سوشیانس“ کہا جاتا ہے کہ وہ پوری دنیا کو منفعت اور فائدہ پہنچاتے ہیں اور نجات دیتے ہیں (۲۱) ۔

ب :  تمام لوگوں سے اس Ú©ÛŒ شان Ùˆ شوکت بہت زیادہ ہے وہ بخشنے والی نظروں سے دنیا Ú©ÛŒ طرف دیکھتا ہے ،عقل Ú©ÛŒ نظروں سے مخلوق Ú©Û’ بارے میں سوچتا ہے ØŒ وہ سچا، عقلمنداور مددگار ہے (Û²Û²) Û”

ج :  ․․․ جس وقت مردے دوبارہ اٹھائے جائیں Ú¯Û’ اور زندہ لوگ باقی رہیں Ú¯Û’ اس وقت وہ (سوشیانس) آئے گا اور دنیا Ú©Ùˆ اپنی مرضی سے نیابنادے گا (Û²Û³) Û”

آخری زمانہ میں منجی عالم بشریت کے قیام اور آنے سے متعلق مندرجہ بالا مضامین کی اسلامی روایتیں تائید کرتی ہیں ۔

ہندویزم کی بشارتیں :

الف :  ہندووں Ú©ÛŒ مقدس کتاب ”شاکمونی“میں بیان ہوا ہے  :

دنیا کی دولت اور بادشاہت دو جہاں کے سید وسردار کے لائق بیٹے ”کشن“ پر ختم ہوجائے گی۔

یہ وہ شخص ہے جو مشرق و مغرب کے پہاڑوں پر حکم چلائے گا ، بادلوں پر سوار ہوگا، فرشتے اس کے ساتھ کام کرنے والے ہوں گے ، جن و انس اس کی خدمت کریں گے، اور وہ سوڈان سے جو کہ خط استواء کے نیچے ہے ، ارض (عریض) تسعین تک جو کہ قطب شمالی ہے اور ماورائے بحر تک حکومت کرے گا ، خدا کا ایک دین ہوگا ، خدا کا دین زندہ ہوجائے گا اس کا نام ”قائم“ اور ”خدا شناس“ ہے (۲۶) ۔

ب :  ہندووں Ú©ÛŒ کتاب ”وید“ جس Ú©Ùˆ وہ آسمانی کتاب کہتے ہیں ØŒ میں بیان ہوا ہے : دنیا Ú©Û’ خراب ہونے Ú©Û’ بعد آخری زمانہ میں ایک بادشاہ ظاہر ہوگا جو پوری مخلوق کا راہنما ہوگا اور اس کا نام ”منصور“ (Û²Û·) ہوگا وہ پوری دنیا کواپنے قبضہ میں لیکر سب Ú©Ùˆ اپنے دین میں داخل کرلےگا اوروہ سب Ú©Ùˆ پہچانتا ہے چاہے وہ مومن ہو یا کافر۔ اور وہ جو بھی خدا سے مانگے گا اس Ú©Ùˆ وہی ملے گا (Û²Û¸) Û”

ج :  ہندووں Ú©ÛŒ کتاب ”پاٹیکل“ میں بیان ہوا ہے : جب دنیا Ú©ÛŒ مدت ختم ہوجائے Ú¯ÛŒ تو پوری دنیا نئی ہوجائے Ú¯ÛŒ اور اس کا ایک نیا مالک ظاہر ہوگا Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next