عقاب الاعمال ۱



(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا کہ

           Ø§Ù„له تبارک Ùˆ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ملت اسلام کا جو فرد اس ظالم پیشوا Ú©ÛŒ اطاعت کرے جو خدا کا بنایا ہوا نہیں ہے تو میں (خدا)اس پر حتماً عذاب نازل کروں گا خواہ اس ملت Ú©Û’ نیک اعمال ہوں اور وہ متقی ہوں اور ملت اسلام کا جو فرد اس امام Ú©ÛŒ اطاعت کرے جو ہادیِ خدا ہے تو میں خدا حتماً اسکو معاف کردوں گا خواہ اسکے اعمال ظلم Ùˆ گناہ پر مشتمل ہی کیوں نہ ہوں۔

اعلم اور افقہ کے ہوتے ہوئے قوم کی ذمہ داری سنبھالنے کی سزا

(۱) حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ

           Ø¬Ùˆ شخص اعلم اور افقہ حضرات Ú©ÛŒ موجودگی Ú©Û’ باوجود قوم Ú©ÛŒ ذمہ داری اپنے کندھے پر ڈال Ù„Û’ تو قیامت والے دن اسکا معاملہ (جہنم Ú©Û’) نیچے درجے میں ہوگا۔

نماز اور ذکر پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے وقت درود نہ بھیجنے کی سزا

(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ

           Ø§Ú¯Ø± کوئی شخص نماز Ù¾Ú‘Ú¾Û’ اور اس میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) پر درود نہ بھیجے تو اسکی نماز جنت Ú©Û’ علاوہ کسی اور راہ پر ہوگی نیز حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ù†Û’ فرمایا جب کسی Ú©Û’ سامنے میرا تذکرہ ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے تو وہ جہنم میں جائے گا اور رحمت خداوندی سے دور ہو گا نیز فرمایا جس Ú©Û’ سامنے میرا تذکرہ ہو اور وہ مجھ پر درود بھیجنا بھول جائے تو وہ جنت Ú©ÛŒ راہ Ú¯Ù… کر بیٹھا ہے۔

 Ø§Ù…یر المؤمنین (علیہ السلام) کیساتھ دشمنی رکھنے اور انکی ولایت کا انکار یا Ø´Ú© کرنے Ú©ÛŒ سزا

(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں مسلسل شراب پینے والا بت پرست کی مانند ہے اور آل محمد کا دشمن تو اس سے بھی بدتر ہے راوی کہتا ہے کہ میں آپ پر قربان جاؤں یہ بت پرستوں سے بدتر کیوں ہے ؟ فرمایا شاید شرابی کی کسی دن شفاعت ہوجائے لیکن اگر تمام اہل زمین و آسمان بھی اہل بیت کے دشمن کی شفاعت کرنا چا ہیں تو قابل قبول نہ ہوگی؟۔

 (Û²) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے آباؤ اجداد (علیہ السلام)سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسو Ù„ خدا (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ù†Û’ فرمایا جب تک (حضرت علی (علیہ السلام)) Ú©ÛŒ محبت کا دم بھرنے والے اس دنیا میں ہیں، جنت انکی مشتاق ہے اور محبانِ علی (علیہ السلام) کیلئے نور بڑھانے Ú©ÛŒ منتظر ہے۔ اس طرح جب تک (دشمنان علی (علیہ السلام) اس دنیا میں ہیں جہنم اپنی تیز اور خوفناک آوازوں کیساتھ شدّت سے ان Ú©ÛŒ منتظر ہے۔



back 1 2 3 4 next