آزادی کا حقیقی مفہوم



آزادی ایک ایسا مفہموم ہے جس کی مختلف معاشروں میں الگ الگ تشریحات کی گئي ہیں جو دوسرے سیاسی مفاہیم کی طرح متنازعہ ہیں۔ یہی اختلافات اس بات کا سبب بنے ہیں کہ دنیا بھرمیں فلسفے خصوصا یورپی فلسفے کے ایک بہت بڑے حصے میں آزادی کا مفہوم زیر بحث لایا جاتا ہے ۔

 

اسلامی انقلاب نے آزادی کا ایک نیامفہوم دنیا والوں خصوصا یورپ والوں کے سامنے پیش کیا لیکن یورپ کا علمی غرور اور اجارہ داری اس خطے میں لبرل ازم کی جانب سے پیش کردہ آزادی کے مفہوم سے مختلف مفہوم قبول کۓ جانے کے سدراہ ہوئي۔

 

ایران کا اسلامی انقلاب اپنی فکری اور فلسفی بنیادوں کے پیش نظر ایک ایسا جامع مقصد رکھتا ہے جس میں آزادی بھی شامل ہے ۔ یہ مقصد ایک نۓ اسلامی تمدن کے احیا کا باعث بن سکتا ہے ۔ جس میں صرف مادی مفادات ہی نہ پائے جاتے ہیں بلکہ اس میں مادی اور معنوی دونوں طرح کی سعادت کا سامان موجود ہے ۔ اس تمدن میں کسی فرد یا خاص ملک کے مفادات ملحوظ نہیں ہیں بلکہ تمام لوگوں اور سارے ممالک کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے ۔ اس تمدن میں صرف دنیوی سعادت ہی مدنظر نہیں ہے بلکہ دنیوی اور اخروی دونوں سعادتوں کو پیش نظر رکھا گيا ہے ۔ یہ تمدن یورپ کے تمدن اور تشخص کے مقابلے میں ہیں کہ جو انسان اور معاشرے کے بارے میں اپنے مادی تصور کی وجہ سے خاص افراد اور گروہ کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہے اور ہمیشہ دنیا کے دوسرے ممالک کو دھمکیاں دینے اور قتل عام کے ذریعے اپنے مفادات اور تسلط کا راستہ ہموار کرتا ہے ۔

 

دنیا کی ادبیات میں آزادی کے مفہوم اور مقام کی اہمیت کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران میں Humanities اور فلسفی ابحاث میں صاحب الرائے افراد اس موضوع کو سنجیدگی کے ساتھ زیر بحث لاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسلامی ایرانی ترقی کے نمونے کے سنٹر کے زیر اہتمام رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آزادی سمیت مختلف موضوعات کے سلسلےمیں اسٹریٹیجک اجلاس اور سیمینار منعقد ہوئے ہیں۔ ان میں سے چوتھے سیمینار آزادی سے متعلق مختلف موضوعات سے مختص تھا ۔ اس سیمینار میں تقریبا ایک سو پچاس دانشمندوں ، یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ ، محققین اور مصنفین نے شرکت کی۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے اس سیمینار میں اسلامی جمہوریہ ایران میں آزادی کے مختلف پہلوؤں کی شناخت اور وضاحت سے متعلق موجود خامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا " یورپ میں حالیہ چند صدیوں کے دوران آزادی کا موضوع دوسرے موضوعات کی نسبت زیادہ توجہ کا مرکز رہا ہے جس کی وجہ مجموعی طور پر وہ حوادث اور واقعات ہیں جو یورپ میں ایک طرح کے فکری طوفان پر منتج ہوئے ہیں"

 



1 2 3 4 next