خدا کی رحمت عام او ررحمت خاص



خدا کی رحمت عام او ررحمت خاص

مفسرین کے ایک طبقے میں مشہور ہے کہ صفت، رحمان رحمت عالم کی طرف اشارہ ہے۔ یہ وہ رحمت ہے جو دوست و دشمن ، مومن و کافر، نیک و بد ، غرض سب کے لئے ہے۔ کیونکہ اس کی بے حساب رحمت کی بارش سب کو پہنچتی ہے، اور اس کا خوان نعمت ہر کہیں بچھا ہوا ہے۔اس کے بندے زندگی کی گوناگوں رعنائیوں سے بہرہ ور ہیں اپنی روزی اس کے دسترخوان سے حاصل کرتے ہیں جس پربے شمار نعمتیں رکھی ہیں۔ یہ وہی رحمت عمومی ہے جس نے عالم ہستی کا احاطہ کر رکھا ہے اور سب کے سب اس دریائے رحمت میں غوطہ زن ہیں۔

رحیم خداوند عالم کی رحمت خاص کی طرف اشارہ ہے۔ یہ وہ رحمت ہے جو اس کے مطیع، صالح، اور فرمانبردار بندوں کے ساتھ مخصوص ہے کیونکہ انہوں نے ایمان او رعمل صالح کی بناء پر یہ شائستگی حاصل کرلی ہے کہ وہ اس رحمت و احسان خصوصی سے بہرہ مند ہوں جو گنہگاروں اورغارت گروں کے حصے میں نہیں ہے۔

ایک چیز جو ممکن ہے اسی مطلب Ú©ÛŒ طرف اشارہ ہو یہ ہے کہ لفظ ”رحمان“ قرآن میں ہر جگہ مطلق آیا ہے جو عمومیت Ú©ÛŒ نشانی ہے جب کہ رحیم کبھی مقید ذکر ہوا ہے مثلا  وکان بالمومنین رحیما (خدا، مومنین Ú©Û’ لئے رحیم ہے) Û” (احزاب Û´Û³) Û” اور کبھی مطلق جیسے کہ سورہ حمد میں ہے Û”

ایک روایت میں ہے کہ حضرت صادق (ع) نے فرمایا :

واللہ الہ Ú©Ù„ شیئی الرحمان بجمیع خلقہ الرحیم بالمومنین خاصة( Û±) Û”  Û± Û” المیزان بسند کافی، توحید صدوق اور معانی الاخبار۔خدا ہر چیز کا معبود ہے۔ وہ تمام مخلوقات Ú©Û’ لئے رحمان او رمومنین پر خصوصیت Ú©Û’ ساتھ رحیم ہے۔

ایک پہلو یہ بھی ہے کہ رحمان صیغہ مبالغہ ہے جوا سکی رحمت کی عمومیت کے لئے خود ایک مستقل دلیل ہے اور رحیم صفت مشبہ ہے جو ثبات و دوام کی علامت ہے اور یہ چیز مومنین کے لئے ہی خاص ہوسکتی ہے۔

ایک اور شاہد یہ ہے کہ رحمان خدا Ú©Û’ مخصوص ناموں میں سے ہے اور اس Ú©Û’ علاوہ کسی Ú©Û’ لئے یہ لفظ استعمال نہیں کیا جاتا جب کہ رحیم ایسی صفت ہے جو خدا  اور بندوں کےلئے استعمال ہوتی ہے جیسے نبی اکرم(ص) Ú©Û’ لئے ارشاد الہی ہے :

عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم باالمومنین روٴف رحیم۔

تمہاری تکلیف Ùˆ مشقت نبی پر گراں ہے، تمہاری ہدایت اسے بہت پسندیدہ ہے اور وہ مومنین Ú©Û’ لئے مہربان اور رحیم ہے  (توبہ ØŒ Û±Û²Û¸) Û”

ایک دوسری حدیث میں امام صادق (ع) سے منقول ہے   :



1 2 3 4 next