حضرت امام موسي کاظم عليه السلام کي حديث يں



18ـ ناتوان کى مدد کرنا ، بھترين صدقہ ھے ـ (18)

19ـ ظلم و جور کى شدت کو وھى سمجہ سکتا ھے جو اس کا شکار ھوا ھو ـ (19)

20ـ لوگ جب ايسے نئے نئے گناہ کرنے لگتے ھيں جن کو پھلے انجام نھيں ديتے تھے ، تو خدا کى طرف سے بھى ان پر ايسى ايسى بلائيں نازل ھونے لگتى ھيں جس کا انھوں نے تصور بھى نہ کيا ھو ـ (20)

21ـ دين خدا ميں تفقہ ( فھم عميق ) سے کام لو ، اس لئے کہ دين ميں تفقہ سے کام لينا ، بصيرت کى کليد ، عبادت ميں کمال، دين و دنيا کے اعليٰ مراتب اور بلند منزلوں تک پھونچنے کا ذريعہ ھے ـ (21)

22ـ لوگوں سے محبت اور دوستى ، نصف عقل ھے ـ (22)

23ـ جو شخص چاھتا ھے کہ لوگوں ميں قوى ترين شخص ھو جائے وہ خدا پر توکل کرے ـ (23)

24ـ جس شخص کے دو دن مساوى ھوں وہ دھوکہ ميں ھے ، وہ شخص جس کا دوسرا دن پھلے دن سے بدتر ھو وہ ملعون ھے ،اور جو شخص اپنے (کمال نفس ) ميں زيادتى نہ ديکھے وہ نقصان ميں ھے اور جو شخص نقصان ميں ھے اس کى زندگى سے بھتر اس کا مر جانا ھے ـ ( 24)

25ـ جو شخص روزانہ اپنا محاسبہ نہ کرے وہ ھم ميں سے نھيں ھے ، اگر کوئى شخص (محاسبہ کرتے وقت ) ديکھتا ھے کہ اس نے کوئى نيک کام انجام ديا ھے تو خدا سے اسکى زيادتى کى دعا کرے اور اگر ديکھتا ھے کہ کوئى برا کام انجام ديا ھے تو خدا سے اسکى بخشش کى درخواست کرے اور توبہ کرے ـ ( 25)

26ـ غصہ ، ھر برائى کى چابى ھے ـ (26)

27ـ خدا کى اطاعت پر صبر کرو اور خدا کى نا فرمانى سے بچنے ميں استقامت سے کام لو ، دنيا وھى وقت ھے ( جس کو تم گزار رھے ھو ) جو وقت گزار چکے ھو نہ اس ميں کو ئى خوشى ھے اور نہ غم اور جو وقت آنے والا ھے اس کے بارے ميں تم نھيں جانتے کہ کيا ھو گا ؟ لھذا جس وقت ميں تم ھو اسى ميں صبر واستقامت سے کام لو ، ايسى صورت ميں تم دوسروں کے لئے قابل رشک بن جاؤ گے ـ (27)

28ـدنيا ،سمندر کے پانى کے مانند ھے ، پياسا شخص جتنا زيادہ اسے پئے گا اس کى پياس اتنى ھى بڑھے گى يھاں تک کہ وہ شخص مرجائے ـ (28)

29ـ ھر چيز کى ايک زکاة ھے اور بدن کى زکاة مستحبى روزے ھيں ـ (29)

30ـ جو شخص خدا کى حمد و ثنا ، اور پيغمبر (ص) پر صلوات کے بغير دعا کرے وہ اس شخص کے مانند ھے جس نے بغير چلّہ کے کمان کھينچى ھوـ (30)

31ـ (حسن ) تدبير آدھى زندگى ھے ـ (31)

32ـ عيال کى کمى ايک قسم کى تونگرى ھے ـ (32)

33ـ جس شخص نے اپنے والدين کو غمگين کيا ، گويا اس نے انکى ناشکرى کى ـ (33)

حوالے


1  Ù€ØªØ­Ù العقول ص/ 437
2  Ù€ØªØ­Ù العقول ص/414
3  Ù€Ø¨Ø­Ø§Ø± ج/ 78 ص/ 321
4  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /420
5  Ù€Ø¨Ø­Ø§Ø± ج/ 78 ص / 319
6  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /407
7  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /407
8  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /406
9  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /410
10  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /412
11  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /416
12  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /417
13  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /420
14  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /420
15  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /432
16  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425
17  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /435
18  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /437
19  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /437
20  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /434
21  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /434
22  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425
23  Ù€Ø¨Ø­Ø§Ø± ج / 71 ص / 143
24  Ù€Ø¨Ø­Ø§Ø± ج / 78 ص/327
25  Ù€Ø§ØµÙˆÙ„ کافى ج / 4 ص / 191
26  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /416
27  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /417
28  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /417 
29  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425
30  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425
31  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425
32  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425
33  Ù€ØªØ­Ù العقول ص /425



back 1 2 3 4