قران وعترت کی ہماہنگی کے جلوے



 

 

۱۵شعبان بھی شب قدر Ú©ÛŒ مانند، قرآن اور عترت Ú©ÛŒ ہماہنگی کا ایک جلوہ  ہے۔ جس طرح خاتم الاولیاء Ú©ÛŒ شب ولادت میں، شب قدر (قرآن Ú©Û’ نازل ہونے Ú©ÛŒ شب) Ú©Û’ اعمال بجالانا صحیح ہے اسی طرح شب قدر میں ولایت وامامت کاذکر کرنا بھی صحیح ہے۔

۱۵شعبان Ú©Ùˆ شب نزول قرآن Ú©Û’ اعمال  انجام دینے سے قلوب اس Ú©ÛŒ طرف ہدایت پاتے ہیں اور شب قدر میں زیارت امام حسین Ø‘ Ú©Û’ مستحب ہونے اور قرآن Ú©Ùˆ سر پر رکھ کر، معصومین علیہم السلام Ú©Û’ اسمائے مبارک سے توسّل کرنے سے، مومنین Ú©Û’ قلوب آئمہ علیہم السلام Ú©ÛŒ طرف ہدایت پاتے ہیں۔

عترت اطہارعلیہم السلام کا بے نظیر ہونا اور قرآن کریم سے وحدت رکھنا اس ہما ہنگی کا دوسرا جلوہ ہے۔ قرآن اللہ تعالیٰ کی مکتوب کلام، ہر جہت سے منفرد ہے، کبھی بھی کوئی دوسری کتاب، قرآن کے ساتھ برابری کا دعویٰ نہیں کرسکتی ہے کیونکہ قرآن مجید نہ صرف ادب اور بلاغت میں بے مثل ہے بلکہ اپنے مطالب،غیبی خبریں اور دلائل میں بھی بے نظیر ہے اور کبھی بھی غلط اور باطل اس کےحرم مبارک داخل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہوں گی:

{لاَیَأتِیہِ البَاطِلُ مِن بَینِ یَدَیہِ وَلاَمِن خَلفِہ} [1]

:"باطل نہ اس کے سامنے سے آسکتا ہے اور نہ پیچھے سے"

 Ù‚رآن کریم Ú©Û’ بے بدل ہونے Ú©ÛŒ ایک نشانی اس کا چیلنج کرناہے قرآن Ù†Û’ متعدد آیتوں میں، اس گروہ Ú©Ùˆ چیلنج کیا ہے کہ جو گمان کرتے ہیں کہ یہ کتاب پروردگار Ú©ÛŒ طرف سے نازل نہیں ہوئی ہےیا اس Ú©ÛŒ مثل کتاب لائی جاسکتی  ہے۔ اورقرآن مجید Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ چیلنج کرتے ہوئے کہا  کہ اپنے گمان Ú©Ùˆ ثابت کرنے Ú©Û’ لئے اس قرآن Ú©ÛŒ مانند یا اس Ú©ÛŒ دس سورتوں Ú©ÛŒ مانند، یا اس Ú©ÛŒ صرف ایک سورہ Ú©ÛŒ مثل Ù„Û’ کر آئیں، اور پھر ان Ú©ÛŒ ناتوانی اورعاجزی Ú©Û’ بارے میں قرآن مجید فرماتا ہے کہ اگر تمام جن وانس آپس میں مل جائیں تو  بھی اس قرآن Ú©ÛŒ مثل نہیں لاسکتے ہیں:

{ قُل لَئِن اجتَمَعَتِ الإِنسُ وَالجِنُّ عَلَی أَن یَأتُوا بِمِثلِ ہَذَا القُرآنِ لاَیَأتُونَ بِمِثلِہِ وَلَو کَانَ بَعضُہُم لِبَعضٍ ظَہِیرًا} [2]

 :کہہ دیجئے؛اگر انسان اور جن سب مل کر اس قرآن Ú©ÛŒ مثل لانے Ú©ÛŒ کوشش کریں تو وہ اس Ú©ÛŒ مثل لانہیں سکیں Ú¯Û’ اگر چہ وہ ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں"

{وَإِن کُنتُم فِی رَیبٍ مِمَّا نَزَّلنَا عَلَی عَبدِنَا فَأتُوا بِسُورَۃٍ مِن مِثلِہِ وَادعُوا شُہَدَائَکُم مِن دُونِ اﷲِ إِن کُنتُم صَادِقِین} [3]



1 2 3 4 5 6 7 next