حضرت امام حسن عسکري عليه السلام کي حديث يں



(11) وہ بندہ خدا کتنا برا ھے جو دوچھرہ اور دوزبان رکھتا ھےـ اپنے برادر مومن کى موجودگى ميں اس کى تعريف کرے، اور اس کى غير موجودگى ميں اس کى برائى کرےـ اگر اس کے برادر مومن کو کوئى نعمت ملے تو اس سے حسد کرے، اور اس کو پريشانى ميں ديکھے تو تنھا چھوڑ دےـ (11)

(12) خداوند متعال تک پھونچنا ايک ايسا سفر ھے جو شب زندہ دارى کے بغير حاصل نھيں ھوسکتاـ (12)

(13) بغض وکينہ رکھنے والا لوگوں، ميں سب سے بے سکون ھےـ (13)

(14) مومن ، مومن کے لئے برکت ھے، اور کافر کے لئے اتمام حجتـ (14)

(15) احمقوں کا دل اس کے منہ ميں ھوتا ھے اور عقلمند کى زبان اس کا دل ھوتا ھےـ (15)

(16) جس وقت قائم (عج) کا ظھور ھوگا تو وہ مسجدکے مناروںاور پيش نمازوں کے مخصوص کمروںکوتوڑنے کا حکم دے گاـ (16)

(17) جو شخص طھارت شرعى ميںحد سے زيادہ تجاوز کرے، وہ اس شخص کى طرح ھے جس نے اس کو باطل کرديا ھوـ (17)

(18) کوئى عزت دار حق کونھيں چھوڑتا مگر يہ کہ وہ ذليل ھو جائے، اور کوئى ذليل شخص حق کى طرف نھيں آتامگر يہ کہ عزت دار ھوجائےـ (18)

(19) جو شخص خدا سے مانوس ھوتاھے وہ لوگوں سے گريز کرتا ھےـ (19)

(20) دو خصلتوں سے بڑہ کر کوئى چيز نھيں ھے: خدا پر ايمان، اور اپنے برادر مومن کو فائدہ پھونچاناـ (20)



back 1 2 3 4 next