حضرت امام حسن عسکري عليه السلام کي حديث يں



(21) وہ بيٹا جوکم عمرى ميں اپنے باپ سے گستاخى کرے، بڑاھونے کے بعد عاق اور احسان فراموش کھلائے گاـ (21)

(22) غمزدہ انسان کے سامنے خوشى کا اظھار کرنا بے ادبى ھےـ (22)

(23) زندگى سے بھتر وہ چيز ھے اگر کھو دو تو زندگى بار محسوس ھونے لگے،اور موت سے بدتر وہ چيز ھے جو اگر تمھارے سر پرآجائے تو تم موت کى تمنا کرنے لگوـ (23)

(24) نادان کى پرورش کرنا اور معتاد کى عادت چھڑا دينا معجزکے مانند ھےـ (24)

(25) تواضع وانکسارى ايک ايسى نعمت ھے جس پر لوگ حسد نھيں کرتے ـ (25)

(26) وہ شخص کہ پارسائى جس کى عادت بن گئى ھو، معاف کردنيا اس کى طبيعت اور بردبارى اس کى خصلت بن گئى ھوتو اس کے چاھنے والے زيادہ ھوجاتے ھيںـ (26)

(27) جو شخص تنھائى ميں اپنے برادر مومن کو نصيحت کرے گويا اس نے اس کو سنوار ديا اور جو شخص لوگوں کے سامنے اپنے برادر مومن کو پند ونصيحت کرے توگويا اس نے اس کے ساتھ برا کياـ (27)

(28) کوئى بھى سختى اور بلا ايسى نھيں ھے مگريہ کہ اس کا انجام خدا کى طرف سے ايک نعمت ھےـ( 28)

(29) ايک مومن کے لئے کتنى برى بات ھے کہ وہ ايسى چيز سے وابستگى اختيار کرلے جو اسے ذليل ورسوا کردےـ (29)

(30) لوگوں ميں سب سے بڑا متقى وپرھيزگار شخص وہ ھے جو شبھات ميں توقف کرےـ سب سے بڑا عابد وہ ھے جو واجبات کوانجام دےـ سب سے بڑا زاھد وہ ھے جوحرام کو ترک کرےـ سب سے زيادہ کوشش کرنے والا شخص ھے جو گناھوں کو ترک کردےـ (30)

(31) تمھارى عمريں کوتاھ،تمھارى زندگى کے دن انگشت شمار، اور تمھارى موتيں ناگھانى ھيں ـ جو شخص نيکى کا بيج بوئے گا خوشى کى فصل کاٹے گااورجوبدى کا بيج بوئے گا بدى وپشيمانى کى فصل اس کا مقدر ھو گيـ اورجو شخص جو چيز کاٹے يا حاصل کرے گا وھى اس کا نصيب ھےـسستى کرنے والے کا کوئى حصہ نھيں ھے جو چيز تمھارى قسمت ميں نھيں ھے اس کو حاصل کرنے کى کوشش نہ کروـ جو شخص خير تک پھونچ جائے، خدا کا عطيہ ھےـ جو شخص کسى شر سے نجات حاصل کرلے توخدا نے اس کو نجات ديـ (31)

(32) اچھى شکل وصورت ،ظاھرى خوبصورتى ھے، اور اچھى فکر باطن کى خوبصورتى ھےـ (32)

(33) تمام برائيوں کو ايک کمرہ ميں مقفل کرديا گياھے، اور جھوٹ اس کى کنجى ھےـ (33)

حوالے



1- تحف العقول، ص/516
2- تحف العقول، ص/516
3- تحف العقول، ص/516
4- تحف العقول، ص/517
5- تحف العقول، ص/517
6- تحف العقول، ص/517
7- تحف العقول، ص/517
8- مسند الامام العسکري، ص/288
9- تحف العقول، ص/517
10- تحف العقول، ص/518
11- تحف العقول، ص/518
12- مسند الامام العسکري، ص/290
13- تحف العقول، ص/519
14- تحف العقول، ص/519
15- تحف العقول، ص/519
16- الغيبة للشيخ الطوسي، ص/133
17- تحف العقول، ص/520
18- تحف العقول، ص/520
19- مسند الامام العسکري، ص/287
20- تحف العقول، ص/520
21- تحف العقول، ص/520
22- تحف العقول، ص/520
23- تحف العقول، ص/520
24- تحف العقول، ص/520
25- تحف العقول، ص/520
26- مسند الامام العسکري، ص/289
27- تحف العقول، ص/520
28- تحف العقول، ص/520
29- تحف العقول، ص/520
30- تحف العقول، ص/519
31- تحف العقول، ص/519
32- بحارالانوار، ج/78، ص/379
33- بحارالانوار، ج/78، ص/377



back 1 2 3 4