امام صادق (علیہ السلام) کے سلسلہ میں معاصر علماء کے اقوال



ہمارے لئے ثابت ہوگیا ہے کہ مالک اور ابوحنیفہ ، امام ابو عبداللہ جعفر بن محمد الصادق (علیہ السلام) کے مصاحب تھے ، یہاں تک کہ ابوحنیفہ نے کہا ہے : میں نے ان سے زیادہ کسی کو فقیہ نہیں پایا ۔

Ù¢Û”  مالک بن انس (ت : ١٧٩ Ú¾. Ù‚.)

'' ما رأت عین ولا سمعت اذن ولا خطر على قلب بشر افضل من جعفر بن محمّد الصادق علماً وعبادة وورعاً '' (٤) ۔

علم و عبادت اور تقوی میں امام جعفر بن محمد صادق سے افضل کبھی بھی نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے اور نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی دل پر ظاہر ہوا ہے ۔

نیز کہا ہے : '' کنت آتى جعفر بن محمّد وکان کثیر التبسّم، فاذا ذکر عنده النبىّ اخضرّ واصفرّ، وما رأیته قطّ یحدّث عن رسول الله الاّ عن طهارة '' (٥)

میں جعفر بن محمد کی خدمت میں پہنچا تو اس وقت وہ بہت زیادہ مسکرا رہے تھے اور جب بھی پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا نام آتا تھا تو آپ کا رنگ بدل جاتا تھا ۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ نے وضو کے بغیر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی حدیث نقل کی ہو ۔

Ù£Û”  منصور دوانیقی :

'' انہ لیس من اھل بیت الا و فیھم محدث و ان جعفر بن محمد محدثنا الیوم '' (٦) ۔ ہر زمانہ میں اہل بیت سے ایک شخص محدث رہا ہے اور یقینا اس وقت جعفر بن محمد ہمارے محدث ہیں (٧) ۔

1. جامع مسانید ابى حنیفه، ج 1، ص 222.

2. مختصر التحفة الاثنى عشریة، ص 9، مطبعه سلفیه، قاهره.

3. اسنى المطالب، ص 55.

4. اسنى المطالب، ص 55.

5. تهذیب التهذیب، ج 2، ص 104.

6. تاریخ یعقوبى، ج 3، ص 177.

7. اهل بیت از دیدگاه اهل سنت، على اصغر رضوانى، ص 100.

 



back 1 2 3 4