قلب (دل) ۲



ترجمہ۔ پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت پتھر کی مانند ہو گئے یا اس سے بھی زیادہ سخت، حالانکہ بلاشبہ پتھروں میں سے کچھ (پتھر) ایسے بھی جن سے نہریں جاری ہو جاتی ہیں، اور یقیناً ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ جب وہ شق ہوتے ہیں تو ان سے (پانی بہہ) نکلتا ہے، ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو خوفِ خدا سے گر پڑتے ہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے غافل نہیں ہے۔

(قولِ موٴلف: مزید آیات کے لئے ملاحظہ ہو: سورہ آل عمران/۱۳ ، انعام/۴۳ اور زمر/۲۱)

حدیث شریف

۱۶۹۹۵۔ خدا کی طرف سے کچھ سزائیں ایسی ہیں جو دلوں اور جسموں کو ملتی ہیں، چنانچہ معیشت میں تنگی، عبادت میں کمزوری بھی سزائیں ہیں، لیکن بندے کو دل کے سخت ہونے کی جو سزا ملتی ہے اس سے بڑھ کر کوئی اور سزا نہیں ہے۔

(امام محمد باقر علیہ السلام) بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۱۶۴

۱۶۹۹۶۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: "کسی دانا کا قول ہے کہ کافر کا دل تو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوتا ہے"

بحارالانوار جلد ۷ صفحہ ۵۳۔ ۷۸ ص ۳۱ (اسی کتاب میں پوری روایت موجود ہے)

۱۶۹۹۷۔ "…مگر دل اب بھی حظ و سعادت سے بے رغبت و ہدایت سے بے پروا ہیں اور غلط میدان میں جا رہے ہیں، گویا ان کے علاوہ کوئی اور مراد ان کی مخاطب ہے، گویا ان کے لئے دین سمیٹ لینا ہی صحیح راستہ ہے…"

(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۸۳

۱۶۹۹۸۔ حضرت امیر علیہ السلام کی اپنے فرزند امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو وصیت سے اقتباس "…کیونکہ کم سن کا دل اس خالی زمین کے مانند ہوتا ہے جس میں جو بیج ڈالا جاتا ہے اسے قبول کر لیتی ہے، لہٰذا قبل اس کے کہ دل سخت ہو جائے، تمہارا ذہن دوسری باتوں میں لگ جائے، میں نے تمہیں تعلیم دینے کے لئے قدم اٹھایا ہے…"



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next