کائنات کردگارکا عظيم وجود قدسی



کائنات کردگارکا عظیم وجود قدسی مولودکعبہ افتخارقبلہ امیرالمومنین قائد الغر المحجلین(روشن چہرے والوں کے سردار)کل ایماں جلوہ رحمان دین خدا کی شان ∙∙∙

جس کے وجود نے اسلام کی لاج رکھلی !

اگر ولایت کا تاج اس کےسر اقدس پر نہ رکھا جاتا تو آج آیہ”الیوم اکملت لکمدینکم و اتممت علیکم نعمتی “ سے کتاب خدا کا مقدر نہ سنورتااور تاریخ کے صفحات پر غدیر کا تابناک چہرہ نہ ابھر تا !

غدیرمو ¿من و منافق کےدرمیان امتیازہے غدیر بے مثال اہمیت کی حامل ہے غدیر کو فراموش کرنا گویا رسول اعظم (ص) کی تمام محنتوں کو فراموش کردینا ہے ۔

غدیر نہ صرف ایکتاریخی یافقط جغرافیائی گزر گاہ ہے بلکہاعتقادی مسائل کا امتیازی باب ہی غدیرخم سے شروع ہوتا ہے۔غدیر، تمام اطاعتوں کا سرچشمہ ہے ۔ تمام پیمبروں کی رسالت کا مفہوم غدیر ہے ۔غدیر، تمام فکری بلندیوں کا مرکز ہے ۔تمام اعلیٰ بلندیاں یہیں سے شروع ہوتی ہیں۔ لہٰذا غدیر کوسمجھنا اور اس کے بارے میں معلومات رکھنا بہت ہی ضروری ہے کیوں کہ غدیر اہم ترین عقائد میںسے ہے۔غدیر کی شناخت کے بغیر عبادات اور اطاعات کی کو ئی اہمیت نہیں بلکہ ان کی ارزش مٹی کے برابر بھی نہیں ہے ۔

غدیر یعنیکیا ؟:

ان ھذا یوم عظیم الشان،فیہ وقع الفرج ورفعت الدرج ووضحت الحجج۔

ویوم الایضاح والافصاح عنالمقام الصراح

و یوم کمال الدین

ویوم العھد المعھود



1 2 3 4 5 6 7 next