کائنات کردگارکا عظيم وجود قدسی



بریدہ کا بیان ہے کہ : رسول اکرم (ص) نے ہمیں حضرت علی (ع) کی سرداری میں ایک جنگ پر بھیجاجب ہم واپس آئے تو حضرت (ص) نے ہم سے سوال کیا کہ تم نے اپنے ساتھی (حضرت علی (ع))کو کیسا پایا؟“

میںنے اور دوسروں نے بھیحضرت علی (ع) کی شکایت کی شکایت کی ۔ جب میں نے سر اٹھایا توکیا دیکھا کہ آنحضرت (ص) کا چہرہ ¿انور غصہ سے سرخ ہے ، پھرارشاد فرما یا: ”جس جس کا میں ولی و حاکم ہوں اس کے علی (ع)بھی ولی و حاکم ہیں“

” اخبرنی زکریا بن یحییٰ قال : حدثنا نصر بن علی قال : اخبرنا عبداللّٰہ بن داود عن عبد الواحد بن ایمن عن ابیہ : ان سعد ا قال : قال رسول اللہ (ص): ” من کنت مولا ہ فعلی مولاہ “ (۳)

سعد سے منقول ہے کہ رسول اکرم (ص) نے فرمایا: جس کا میں مولا ہو ں اس کے علی (ع)مولا ہیں

” اخبرنا قتیبۃ بن سعید :قال اخبرنا (محمد بن ابراھیم بن)ابی عدیّ،عن عوف (الاعرابی) عن میمون ابی عبداللّٰہ قال:(قال)زید بن ارقم: قام رسول اللّٰہ ”فحمد اللّٰہ واثنی علیہ ثم قال :

”الستم تعلمون انیاولی بکل مومن من نفسہ“؟

قالوا: بلی نشھد لانتاولی بکل مومن من نفسہ۔

قال:”فانی من کنت مولاہ فھذاعلیمولاہ“ (و)اخذ بید علی۔(۴)

زید بن ارقم کہتے ہیں کہ رسول اسلام (ص) کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد و ثنا فرمائی پھر سوال فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ میں ہر مومن کے نفس پر ان سے زیادہ حقدار و اولیٰ ہوں سب نے کہا بیشک ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ (ص) مومنین کے نفسوں پر حاکم اور اولیٰ باالتصرف ہیں ،تو آنحضرت (ص) نے علی (ع) کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر فرمایا :بلا شبہ جس کا میں مولا و حاکم ہوں اس کے یہ (علی ۔ع۔) مولا و حاکم ہیں

”عن زید بن یثیع قال: سمعت علی بن ابیطالب یقول علی منبر الکوفۃ:



back 1 2 3 4 5 6 7 next