کائنات کردگارکا عظيم وجود قدسی



انی منشد اللّٰہرجلاً © ولا انشد الا اصحاب محمد (من )سمع رسول اللّٰہ یقول یوم غدیر خم ”من کنت مولاہ فعلی مولاہ،اللّٰھم وال من والاہ وعاد من عاداہ“۔ فقام ستۃ من جانب المنبر وستۃ من الجانب الاخر فشھدوا انھم سمعوا رسول اللّٰہ یقول ذالک۔ قال شریک: فقلت لابی اسحاق: ھل سمعت البرا بن عازب یحدث بھذا عن رسول اللّٰہ ”قال :نعم ۔ذکر قول النبی ”علی ولی کل مومن بعدی ۔(۵)

زید بن یثیع نقل کرتے ہیں کہ میں نے امام علی (ع) کو مسجد کوفہ کے منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اصحاب رسول (ص) تمھیں خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں بتائو تم میں سے کس کس نے غدیر خم کے میدان میں آنحضرت (ص) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس کا میں مولا ہوں اس کے علی (ع)بھی مولا ہیںخدا وند ا جو علی (ع)کو دوست رکھے اسے تو دوست رکھ اور جو علی (ع)کو دشمن رکھے اسے تو بھی دشمن رکھ یہ سن کر چھ آدمی منبر کے ایک جانب سے اور چھ آدمی دوسری جانب سے کھڑے ہوئے اور گواہی دی کہ ہم نے یہ قول آنحضرت (ص) سے سنا ہے اس پر شریک نے کہا کہ میں نے ابو اسحاق سے دریافت کیاکہ کیا تم نے آنحضرت (ص) کی حدیث براءبن عازب سے بھی سنی ہے تو ابو اسحا ق نے کہا :ہاں

روز غدیر کی فضیلت :

رسول خدا (ص) نے حضرت علی علیہ السلام سے وصیت کی آج کے دن کو عید قرار دو ۔پیغمبر (ص) اپنے وصی اور جانشین کو اس دن عید قرار دینے کی وصیت کیا کرتے تھے ۔ابن ابی نصر بزنطی نے امام علی رضاعلیہ السلام سے ورایت نقل کرتے ہیں: آپ علیہ السلام نے فرمایا :اے نصر کے بیٹے تم جہاں بھی رہو کوشش کرو کے غدیر کے دن حضرت امیر المو ¿منین علی علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس پہنچو، کیوں کہ خدا وند عالم آج کے دن ہرمو ¿من اور مو ¿منہ کے ساٹھ سال کے گناہ بخشتا ہے، اور انھیں جہنم کی آگ سے نجات دیتا ہے ۔ آج کے دن ایک در ہم مو ¿من بھائی کو دینا ،وہ دوسرے دنوں کے ہزار درہم سے افضل وبہتر ہے ۔آج کے دن اپنے مو ¿من بھائی اور بہنوں کے ساتھ احسان کرو ۔خدا کی قسم اگر لوگ آج کے دن کی فضیلت جیسا کہ بیان ہوئی ہے بجا لائیں تواس سے ملائکہ دس مرتبہ مصافحہ کریں گے۔

آج کے دن ان امور کو انجامدینا بہت زیادہ ثواب ہے :۔نماز ظہر سے پہلےدورکعت نماز پڑھنا ۔آج کے دن روزہ رکھنا ،ساٹھسال کے روزے کا کفارہ ہے،اور سوحج وعمرہ کے برابر ثواب رکھتا ہے ۔آج کے دن غسل کرنا۔حضرت امیر المو ¿منین علیہ السلام کی زیارت کاپڑھنا ۔آج کے باشرف دن میں اچھا کپڑا پہننا ۔خشبو لگانا ۔شیعیان علی علیہ السلام کو خوشحال کرنا ۔مومنین کی خطائوں کو در گزر کرنا۔مومنین کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ۔اپنے اہل وعیال کے درمیان رزق کو توسعہ دینا۔ مو ¿منین کو کھانا کھلانا۔روزہ داروں کو افطار دینا ۔مو ¿منین سے مصافحہ کرنا ۔مو ¿منین کی زیارت کو جانا ۔مو ¿نین کو ہدیہ بھیجنا ۔مو ¿منین کو عیدی دینا۔آج کے دن بہت بڑی نعمت ، جوولایت حضرت علی علیہ السلام ہے اس کا شکرادا کرنا ۔محمدوآل محمد علیہم السلام پر کثرت سے درود اور صلوات بھیجنا ۔خداوندعالم کی عبادت میں مصروف رہنا ۔اپنے مو ¿منین بھائیوں کے درمیان صیغہ اخوت کاپڑھنا۔

آج کے دن حضرتموسی علیہ السلام کو فرعون کے جادوگروں پر غلبہ حاصل کیا تھا ۔

آج ہی کے دن خداوند عالمنے آگ کو حضرت ا براہیم علیہ السلام کے لئے ٹھنڈا کیا تھا ۔

آج ہی کے دن حضرتموسی علیہ اسلام نے جناب شمعون الصفاعلیہ السلام کو اپنا جانشین و خلیفہ معین کیا تھا ۔

آج ہی کے دن حضرتسلیمان علیہ اسلام نے اپنی امّت کے لئے جناب آصف بن برخیا کو اپنا خلیفہ وجانشین ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

آج ہی کے دن جناب رسول خدا (ص)نے اپنے اصحاب کوایک دوسرے کا بھائی قرار دیاتھا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 next