بندو مذهب ميں خدا کا تصور و اجتماعی طبقه بندی



(5) صحیح معاش:۔ یعنی آدمی کو زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے صحیح پیشہ اختیار کرنا چاہئے ۔

(6) جائز سعی وکوشش : ۔ ہر شخص اپنی جسمانی و عقلی قوتوں کو بروے کار لائے تاکہ حق کو باطل اور نقصان دہ خواہشات کو مفید خواہشوں سے تمیز دے سکے ۔

(7) صحیح فکر:۔ یعنی اپنے افکار کو پسندیدہ و منظم عادات سے آراستہ کرے اور زندگی کے شب و روز اعلیٰ انسانی مقاصد کی فکر میں بسر کرے ۔

(8) درستمراقبہ :۔ اس طرح حالات پر قابو حاصل کرکے قدرت مطلقہ کے اعلیٰ مقام اور سکون کی حقیقی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے ۔

کنفیوشس کے تعلیمات:

اس آئین میں پانچ اصول اخلاقی یوں بیان کئے گئے ہیں ۔

(1) انسانیت :۔ یعنی اپنے ہم وطنوں کے ساتھ رحم و انصاف کرنا۔

(2) عدالت اور ہر ایک کا حق تسلیم کرنا ۔

(3) مذہب کے مقرر کردہ قوانین کی اطاعت کرنا تاکہ سب کی بھلائی ہو اور قوانین کی نظر میں سب برابر ہیں ۔

(4) سچائی اور صحت

(5) صداقت اور حسن نیت ۔

اسی طرح کنفیوشس کہتا ہے :۔

میں نے قید خانوں میں جھانک کر دیکھا تو معلوم ہو ا کہ وہاں تنگدست و بے نوا افراد اور ان کی اولادوں کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور یہ بھی پتہ چلا کہ یہ تمام کے قیدی جاہل و نادان ہے۔ اس طرح میں سمجھا کہ تنگدستی و نادانی آدمی کو جرم اور قانون شکنی پر مجبور کرتی ہے ۔ اگر غریبی اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہو سکے تو جرم و گناہ کا وجود نظر نہ آئے گا ۔

اور اس کے بعد لوگوں کی تعلیم و تربیت اور مناسب پیشے وجود میں لانے کے اصول و دستور پیش کرتا ہے ۔

نیز کہتا ہے : عوام نیک کردار حکمرانوں کے محتاج ہیں اگر حاکم بدکار ہوجائیں عوام بھی بدکار اور فاسد الخیال ہو جائیں گے ،لیکن اگر حاکم صحیح راہ اختیار کریں عوام بھی ان کی پیروی اختیار کرلیں گے ۔

اسی حقیقت کے پیش نظر جو چیز خود تمھیں ناپسند ہو دوسروں کے لئے پسند نہ کرو ۔



back 1 2 3 4 5