مھدویت کے لئے نقصان دہ چیزوں کی شناخت



”(کیا) Ú¾Ù… قرآن مجید Ú©ÛŒ آیات Ú©Û’ برخلاف قدم اٹھائیں اور Ù†Ú¾ÛŒ عن المنکر انجام نہ دیں؟ اور امر بالمعروف نہ کریں؟  اور اس وجہ سے گناھوں میں زیادتی کریں تاکہ حضرت امام مھدی علیہ السلام کا ظھور ھوجائے؟!([2])

قارئین کرام! ھم نے ”انتظار“ کی بحث کے شروع میں انتظار کے صحیح معنی بیان کئے ھیں۔

۲۔ کچھ لوگوں نے بعض روایات کے ظاھر سے یہ نتیجہ نکالا کہ حضرت امام مھدی علیہ السلام کے ظھور سے پھلے آنے والا ھر انقلاب غلط اور باطل ھے، لہٰذا ایران کے عظیم الشان اسلامی انقلاب (جو طاغوت اور استکبارکے خلاف اور احکام الٰھی قائم کرنے کے لئے تھا) کے مقابلہ میں غلط فیصلے کئے گئے۔

جس کے جواب میں ھم یہ کھتے ھیں کہ بھت سے اسلامی احکام جیسے اسلامی حدود، قصاص اور دشمنوں سے جھاد نیز برائیوں سے مکمل مقابلہ صرف اسلامی حکومت کے زیر سایہ ھی ممکن ھے، لہٰذا اسلامی حکومت کی تشکیل ایک پسندیدہ اور قابل قبول کام ھے، جبکہ بعض روایات میں قیام کرنے سے اس لئے نھی کی گئی کہ باطل اور غیر اسلامی انقلاب میں شرکت نہ کی جائے، یا ایسے انقلاب جن میں شرائط اور حالات کو پیش نظر نہ رکھا جائے،یا ایسا قیام جو ”قیام مھدی“ کے عنوان سے شروع کیا جائے۔ نہ یہ کہ معاشرہ کی اصلاح کے لئے برپا کیا جانے والا ھر انقلاب مذموم اور باطل ھو۔([3])

Û³Û”  ثقافت مھدویت سے غلط نتیجہ حاصل کرنے کا ایک نمونہ حضرت امام مھدی علیہ السلام Ú©Û’ چھرہ Ú©Ùˆ خطرناک Ø´Ú©Ù„ میں پیش کرنا Ú¾Û’Û”

بعض لوگ یہ تصور کرتے ھیں کہ امام مھدی علیہ السلام شمشیر عدالت کے ذریعہ خون کا دریا بھائیں گے اور بھت سے لوگوں کو تہہ تیغ کر ڈالیں گے، لیکن یہ تصور بالکل غلط ھے کیونکہ حضرت امام مھدی علیہ السلام خدا کی کے رحم و کرم کا مظھر ھیں، اور پیغمبر اسلام (ص) کی طرح پھلے سب لوگوں کے سامنے اسلام کے واضح دلائل پیش کریں گے جس سے لوگوں کی اکثریت اسلام قبول کرکے آپ کے ھمراہ ھوجائے گی، لہٰذا امام مھدی علیہ السلام صرف ان ھٹ دھرم مخالفوں کے لئے شمشیر اور اسلحہ کا استعمال کریں گے جو حق واضح ھونے کے بعد بھی حق قبول نھیں کریں گے، وہ لوگ تلوار کی زبان کے علاوہ کوئی زبان نھیں سمجھتے ھوں گے۔

ظھور میں جلد بازی کرنا

مھدوی عقیدہ کے لئے ایک نقصان دہ چیز ”ظھور میں جلد بازی “ ھے، جلدباز ی کا مطلب یہ ھے کہ کسی چیز کو وقت سے پھلے یا اس کے لئے راستہ ھموار ھونے سے پھلے اس کو طلب کیا جائے ، جلد باز انسان نفس کی کمزوری اور کم ظرفی کی وجہ سے اپنی سنجیدگی اور چین و سکون کو کھو بیٹھتا ھے، اور کسی چیز کے شرائط اور حالات پیدا ھونے سے پھلے اس چیز کا خواھاں ھوتا ھے۔

مھدوی ثقافت کے پیش نظر ”امام غائب کے انتظار کے مسئلہ میں“ سبھی منتظرین ظھور مھدی علیہ السلام کے مشتاق ھیں اور اپنے پورے وجود کے ساتھ ظھور کا انتظار کر رھے ھیں، اور آپ کے ظھور کی تعجیل کے لئے دعا کرتے ھیں، لیکن کبھی بھی جلد بازی سے کام نھیں لیتے، اور غیبت کا زمانہ جس قدر طولانی ھوتا جاتا ھے ان کا انتظار بھی طولانی ھوتا رھتا ھے، لیکن پھر بھی صبر و تحمل کا دامن ھاتھ سے نھیں چھٹتا، بلکہ ظھور کے بھت مشتاق ھونے کے بعد بھی خداوندعالم کے مرضی اور اس کے ارادہ کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتے ھیں، اور ظھور کے لئے ضروری حالات پیدا کرنے اور راستہ ھموار کرنے کے لئے کوشش کرتے ھیں۔

عبد الرحمن بن کثیر کھتے ھیں:  میں حضرت امام صادق علیہ السلام Ú©ÛŒ خدمت میں بیٹھا ھوا تھا کہ ”مھرم“ آئے اور عرض Ú©ÛŒ: میں آپ پر قربان! مجھے بتائیں کہ ھمارا انتظار اس انتظار Ú©ÛŒ گھڑیاں کب پوری Ú¾ÙˆÚº گی؟ امام علیہ السلام Ù†Û’ فرمایا: اے ”مھرم“ ظھور Ú©Û’ لئے وقت معین کرنے والے جھوٹے ھیں اور جلد بازی کرنے والے ھلاک ھونے والے ھیں، اور (اس سلسلہ میں) تسلیم رھنے والے نجات یافتہ  ھیں“۔([4])

ظھور کے سلسلہ میں جلد بازی سے ممانعت اس وجہ سے کی گئی ھے کہ جلد بازی کی وجہ سے انسان میں یاس اور ناامیدی پیدا ھوتی ھے اور اس کی وجہ سے سکون اور اطمینان ختم ھوجاتا ھے، اور تسلیم کی حالت ، شکوہ اور شکایت میں تبدیل ھوجاتی ھے، اور ظھور میں تاخیر کی وجہ سے بے قراری پیدا ھوتی ھے، اور یہ بیماری دوسروں تک بھی پہنچ جاتی ھے، اور کبھی کبھی انسان ظھور میں جلد بازی کی وجہ سے حضرت امام مھدی علیہ السلام کے وجود سے انکار کردیتا ھے۔



back 1 2 3 4 5 next