امام سجاد (ع)کا اخلاق



حضرت امام سجاد علیہ السلام سے کہا گیا: آپ لوگوں میں سب سے زیادہ نیکوکار ھیں لیکن آپ اپنی والدہ کے لساتھ کھانا نھیں کھاتے جبکہ وہ ساتھ میں کھانا چاہتی ھیں! تو امام علیہ السلام نے فرمایا: مجھے یہ بات پسند نھیں ھے کہ میں اس لقمہ کی طرف ہاتھ بڑھاؤ ںکہ جس کی طرف میری والدہ کی آنکھیں پھل کرچکی ھوں جس کے نتیجہ میں عاق ھوجاؤں۔ اس کے بعد آپ اپنی والدہ گرامی کے ساتھ کھانا کھاتے وقت کھانے کو ایک طبق سے ڈھک دیا کرتے تھے اور اس طبق کے نیچے سے ہاتھ لے جاتے اور کھانا کھاتے تھے۔[17]

قرض ادا کرنے کی ضمانت

عیسیٰ بن عبد الله کہتے ھیں: جب عبد الله کی موت کا وقت آگیا تو اس کے طلبگار جمع ھوگئے اور اپنے اپنے مال کا مطالبہ کرنے لگے، چنانچہ اس نے کہا: میرے پاس کچھ نھیں ھے تاکہ تمھیں ادا کروں، میرے چچا زاد بھائیوں، یا علی بن الحسین یا عبد الله بن جعفر پر راضی ھوجاؤ کہ وہ تمہارا قرض ادا کردیں گے۔

قرض داروں نے کہا: عبد الله بن جعفر تو ایسے شخص ھیں کہ لمبے لمبے وعدہ دیتے ھیں اور وہ لاؤ بالی شخص ھیں اور علی بن الحسین علیہ السلام کے پاس کچھ نھیں ھے، لیکن بہت سچے ھیں، لہٰذا یھی ھماری مشکل کو آسان کرنے کے لئے زیادہ بہتر ھیں۔

جب یہ خبر امام علیہ السلام تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: میں غلّہ کی فصل کٹنے کے وقت ان کا قرض ادا کردوں گا جبکہ آپ کے پاس کوئی فصل بھی نھیں تھی، لیکن جب غلّہ کی فصل کٹنے کا وقت آیا تو آپ نے سبھی قرضداروں کا قرض ادا فرمادیا۔[18]

بے نظیر بُردباری

ایک شخص نے حضرت امام سجاد علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی، چنانچہ آپ کے غلاموں نے اس کو مارنا چاہا تو امام علیہ السلام نے فرمایا: اس کو چھوڑو، جو چیز ھم سے مخفی ھے اس سے کھیں زیادہ ھے جو ھمارے بارے میں کہتے ھیں، اور پھر اس شخص سے فرمایا: کیا تمھیں کسی چیز کی ضرورت ھے؟ چنانچہ وہ شخص شرمندہ ھوگیا، امام علیہ السلام نے اپنا لباس اس کو عطا کیا اور حکم دیا کہ ایک ہزار درھم اس کو عطا کردو، (یہ دیکھ کر) اس شخص نے بلند آواز میں کہا: میں گواھی دیتا ھوں کہ آپ فرزند رسول الله ھیں![19]

غیبت کے مقابل ردّ عمل

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ایک گروہ کے پاس پہنچے جو آپ کی غیبت کر رھے تھے، ان کے پاس کھڑے ھوگئے اور ان سے کہا: اگر تم اپنے قول میں سچے ھو تو خداوندعالم مجھے بخش دے اور اگر تم جھوٹ کہہ رھے ھو تو خداوندعالم تمھیں بخش دے!۔[20]

غیر عمدی قتل (سے در گزر)



back 1 2 3 4 5 6 7 next