فقہ حنبلی اور امام احمد حنبل

محمد طاہر اقبالی


امام احمد حنبل اور ان کے چاہنے والے حدیثی مسلک کے طرفدار ہیں اس وجہ سے ان کو کلام کا موسس نہیں کہا جاسکتا ، لہذا عقاید میں جو بھی عقیدہ ان کی طرف منسوب ہے وہ سب کتاب و سنت سے حاصل کیا گیا ہے۔

عام طور سے حنبلی مسلک ارجا ء کے معتقد ہیں، مثلا مسئلہ تکفیر میں ان کا نظریہ وہی مرجئہ کا نظریہ ہے۔ خدا شناسی کے مباحث میں صفاتیہ میں ان کا شمار ہوتا ہے اور اس متعلق جھمیہ، قدریہ، معتزلہ اور ان کے ماننے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ لوگ خدا کے کلام یعنی قرآن کو مخلوق نہیں سمجھتے۔

ایمان کے باب میں قول اور عمل کو شرط جانتے ہیں۔ مسئلہ رویت، ان کے لئے حق اور صحیح ہے کیونکہ صحیح حدیث میں انہوں نے خداوند عالم کی رویت کے متعلق بیان کیا ہے۔

مذاہب اربعہ میں سب سے کم تعداد حنبلی مذہب کو ماننے والوں کی ہے۔ البتہ اس فرقہ کے علماء نے ایسا کام انجام دیا جس کی وجہ سے سلفی اور وہابی افکار نے زیادہ رشد کیا اور وہابی اپنے آپ کو حنبلیوں سے منسلک کرتے ہیں۔

مآخذ

Û±Û”  فقہ تطبیقی سعید منصوری (آرانی)Û”

Û²Û”  اہل سنت Ùˆ الجماعت Ú©Û’ امام محمد رؤف توکلی۔

Û³Û”  الائمة الاربعہ ڈاکٹر احمد اشرباصی۔

Û´Û”  تحقیق در تاریخ Ùˆ فلسفہ مذاہب اہل سنت یوسف فضائی۔



back 1 2 3 4 5