مدینہ منورہ اور جنت البقیع



یہ مدینہ ہے۔۔۔ مہتاب کی ضو فشانیوں میں نہایا ہوا جہاں امید اور آفتاب کے رنگوں کا حسین امتزاج بھی ہے، انسیت اور اپنائیت سے شرسار ایک پر اسرار شہر.

یہ مدینہ ہے۔۔۔ شہر عشق و محبت ،اہل بیت سی کریم ہستیوں کا شہر ،خدا ئی رنگ میں ڈھلے افراد کی سخاوتوں کا شہر.

یہ مدینہ ہے پیغمبر رحمت کا شہر ،مادر کرامت جناب فاطمہ زہراءسلام اﷲ علیہاکا شہر ،برکات کے نزول اور بہادر شخصیات کا شہر.

یہ مدینہ ہے جو شہر انسانیت ہے لیکن خیر و شر سے معرکہ آرائی میں گھرا ہوا؛ابو طالب اور ان کے بہادر جیالوں کا شہر ؛عزم و ہمت کے فرزندوں کا شہر.

یہ مدینہ ہے مکہ کے بعد دوسری بہشت ؛گل و ریحان کی خوشبو اس کی گلیوں میں بسی ہوئی ہیں ؛منادی کے نغموں کے ساتھ اذان کی آواز اس کے گلدستوں میں کر ّو فر کا سماں پیش کر رہی ہے

یہ مدینہ ہے آئیے ! مسجد النبی سے بقیع کی طرف چلتے ہیں.

روئے زمین پر مقدس ترین خطّوں میں سے ایک بقیع ہے ؛چار معصوم اماموں کی منزل ہبوط؛پیغمبر اسلام کی زوجات ،اولاد ،ان کے عشیرہ اور قوم کے لوگوں کاابدی مسکن؛ شہدا ،علماء،پیغمبر کے ساتھیوں اور آپ کے کثیر اصحاب کی آرامگاہ.

یہ بقیع ہے وہ جگہ جو کسی زمانہ میں بیشمار درختوں اور سبزہ زاروں سے پٹی ہوئی تھی اور کسی زمانہ میں ان مطہر اجساد پر گنبد و آستانہ کا سایہ تھا لیکن آج!!

یہ بقیع ہے جنت المدینہ کی آغوش میں دمکتا ہوا نگینہ ؛وہ مقام جس نے عرش کی بلندیوں کو چھو کر از حد منزلت پیدا کر لی

ہم زائرین حرم کے ساتھ بقیع میں داخل ہوتے ہیں ؛ فی الحال زائرین کو دن میں دو مرتبہ بقیع میں داخل ہونے کی اجازت ہے ؛



1 2 3 4 5 6 next