امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی مختصر سوانح حیات



سوال :  امام حسن عسکری (علیہ السلام) Ú©ÛŒ زندگی Ú©Û’ نشیب Ùˆ فراز بیان کریں ØŸ

جواب :  شیعوں Ú©Û’ گیارہویں راہنما، امام حسن عسکری (علیہ السلام) ٢٣٢ ہجری میں متولد ہوئے (Ù¡) Û” آپ Ú©Û’ والد دسویں امام ØŒ امام ہادی (علیہ السلام)  اور والدہ کا نام ''حدیثہ'' ہے (Ù¢) Û” بعض مورخین Ù†Û’ ان کا نام ''سوسن'' بھی ذکر کیا ہے (Ù£) Û” یہ خاتون بہت ہی متقی، پرہیزگار اور نیک صفت تھیں، ان Ú©ÛŒ فضیلت میں یہی کہنا کافی ہے کہ امام حسن عسکری (علیہ السلام) Ú©ÛŒ شہادت Ú©Û’ بعد یہ خاتون شیعوں Ú©Û’ لئے پناہ گاہ تھیں (Ù¤) Û”

عباسی خلیفہ کے حکم سے امام حسن عسکری (علیہ السلام) کو ''سامرا'' کے ''عسکر'' نامی محلہ میں زبردستی رکھا گیا تھا ،اسی وجہ سے آپ کو ''عسکری'' کہتے ہیں (٥) ۔

آپ کے دوسرے القاب نقی اور زکی ہیں (٦) ، آپ کی کنیت ''ابومحمد'' ہے ۔

 Ø¬Ø³ وقت آپ Ú©ÛŒ عمر ٢٢ سال Ú©ÛŒ تھی تو آپ Ú©Û’ والد محترم Ú©ÛŒ شہادت ہوگئی تھی ØŒ آپ Ú©ÛŒ امامت Ú©ÛŒ مدت Ù¦ سال اور آپ Ú©ÛŒ عمر شریف ٢٨ سال تھی Û” ٢٦٠ ہجری میں آپ Ú©ÛŒ شہادت ہوئی اور سامرا میں اپنے والد Ú©Û’ نزدیک اپنے ہی گھر میں دفن ہوئے (Ù§) Û”

امام حسن عسکری (علیہ السلام) کو اپنی اس مختصر سی زندگی میں تین عباسی خلفاء کا سامنا کرنا پڑا ، جو ایک سے زیادہ ظالم اور ستمگر تھے ، ان تینوں خلفاء کے نام یہ ہیں :

1 - المعتزّ بالله (252 - 255)

2 - المهتدى بالله (255 - 256)

3 - المعتمد بالله (256 - 279)

عباسی خلفاء ، علویوں کی حمایت اوربنی امیہ سے ان کا انتقام لینے کے لئے کھڑے ہوئے تھے لیکن انہوں نے لوگوں سے جو وعدہ کئے تھے ان سب کو بھول گئے اور بنی امیہ کے خلفاء بلکہ ان سے بھی زیادہ انہوں نے ظلم و ستم کئے (٨) ۔



1 2 3 4 5 6 next