حضرت فاطمه زبراء(س) کى مظلومانه شهادت کى مناسبت پر



(يريدون ليطفئوا نوراللہ بافواہہم واللہ متم نورہ ولو کرہ الکافرون) (32)نور الٰہي ہميشہ روشن ہے اور جن کے دل تعصب سے خالي ہيں وہ ہميشہ اس نور سے اپنے دل کو روشني پہنچايا کرتے ہيں۔

پيغام4
بسم اللہ الرحمٰن الرحيم

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ ÙˆÙŽ Ø±ÙŽØ³ÙÙˆÙ„َهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِى الدُّنْيَا ÙˆÙŽ Ø§Ù„اَْخِرَةِ ÙˆÙŽ Ø£ÙŽØ¹ÙŽØ¯Ù‘ÙŽ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا (33). قال رسول الله(صلى الله عليه وآله): فاطمة بضعة منى يؤذينى ما آذاها (34)

يہ ايام عصمت کبريٰ حضرت فاطمہ زہرا(س) کى شہادت کےايام ہيں، وہ پاک اور مقدس ذات جوام ابيھابھي ہے اورائمہ معصومين (عليھم السلام) کى ماں بھي ہے (35)

وہ حقيقت جو پنجتن کا مرکز ہے اور خلقت کا عظيم راز ہے جس کو بشريت تو کیا ان کےچاہنے والے بھي نہيں پہچان سکے ہيں۔ وہ انسيہ (36) جس کى نوراني حقيقت جہالت اور ظلم و عناد کى تاريکىوں ميں گم ھوگئي اور قيامت تک ا ٓشکار نہ ہو سکے گي۔

شيعہ ھي کیا تمام انسانيت اور ملائکہ ان کے وجود پر فخر کرتے ہيں، خداوند عالم کا يہ عظيم تحفہ،يہ کوثر (3۷) جو دين پيغمبر(ص) کى بقاء کا ذريعہ بنا اور جس کے فرزند عالم بشريت کے علوم وکمالات کا سرچشمہ قرار پائے۔

اگر حضرت زھرا(س) کا وجود نہ ھوتا اور يہ گرانمايہ گوھر عالم وجود ميں ظہور پذير نہ ھوتا تو نہ جانے کتني تاريکى اس عالم امکان ميں ھوتي؟! ا ٓيہ Ù” مودت (38) Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©Û’ مطابق تمام انسانوں پر واجب ہےکہ دين اسلام Ú©Ù‰ ھدايت Ú©Û’ بدلے           پيغمبراسلام(ص) Ú©Û’ اقرباء اور ان Ú©Û’ اھل بيت(عليھم السلام) سے محبت ومودت رکھيں اور اقرباء ميں سب سے بارز شخصيت حضرت زھرا(س) Ú©Ù‰ ہے (39)Û”

اور يہ مودت کا فريضہ ھر زمانے ميں ھر انسان کے لئے ہے فقط ان کے زمانے والوں سے مخصوص نہيں ہے۔

حضرت زھرا(س) کى مودت کا تقاضا يہ ہے کہ ان کى ياد کو زندہ رکھا جائے اور ان کے وجود نازنين پر ھونے والي مصيبتوں (40) کو بيان کیا جائے۔

ھم کبھي ان مصيبتوں کو فراموش نہيں کر سکتے،تاريخ شاھد ہے کہ مختصر سي عمر (41) ميں ا ٓپ پر کتنے مصائب ڈھائے گئے کہ مولٰي الموحدين حضرت علي(ع) نے ا ٓپ کى شھادت کے بعد فرمايا: ميرا غم دائمي اور ابدي ھے جو کبھي بھي ختم ھونے والا نہيں ہے (42)۔

کیا مولائے کائنات کے ان الفاظ کے بعد کوئي شيعہ، کوئي پيغمبر(ص) کاامتي اس غم کو فراموش کر سکتا ہے، اور اس سے کريز کر سکتا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next