تاريخ کی تعريف



لغت کی کتابوں میں تاریخ کے معنی وقت کی تعیین کے ھیں۔ ارخ الکتب و ارخہ اس نے کتاب لکھنے کی تاریخ لکھی۔ (۱)

تاریخ کے اصطلاحی معانی بیان کرتے ھوئے لوگوں نے اس کی مختلف تعریفیں کی ھیںجن میں چند ذیل میں درج ھیں:

۱۔ کسی ایسے قدیم اور مشھور واقعہ کی مدت ابتداء معین کرنا جو عھد گذشتہ میں رونما ھوا ھو اور دوسرا واقعہ اس کے بعد ظھور پذیر ھوا ھو۔ (۲)

۲۔ سرگذشت یا قابل ذکر ایسے اعمال و افعال نیز حادثات اور واقعات کا ذکر جنھیں زمانے کی ترتیب کے لحاظ سے منظم و مرتب کیا گیا ھو۔ (۳)

اقسام تاریخ

علم تاریخ اور اس کے اقسام و خصوصیات سے جو فوائد مرتب ھوتے ھیں ان کے بارے میں بھت زیادہ بحث کی جاچکی ھے۔

استاد شھید مرتضیٰ مطھری نے علم تاریخ کی تین قسمیں بیان کی ھیں:

۱۔ بیانیہ

عھد حاضر کی وضع و کیفیت کو مدنظر رکھتے ھوئے گذشتہ واقعات و حادثات اور عھد ماضی کے انسانوں کی حالت اور کیفیت بیان کرنا۔

اس میں سوانح عمری، فتح نامے اور سیرت کی وہ کتابیں شامل ھیں جو تمام اقوام میں لکھی گئی ھیں اور اب بھی لکھی جا رھی ھیں۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next