تاريخ کی تعريف



تاریخ اسلام کو دوسری تمام اقوام پر جو فوقیت حاصل ھے ھم یھاں اس کے بعض پھلو بیان کرتے ھیں:

۱۔ سیرت پیغمبر اسلام(ص) اور دوسرے معصومین(ع) کی سیرت و زندگی۔

تاریخ کے بارے میں یھی مستند ترین و دقیق ترین نظریہ اور تجزیہ پیش کرتی ھے، اگر ھم واقعات کے بارے میں غور و فکر کریں تو اس نظریئے کی روشنی میں ھی تمام واقعات کی حقیقت تک پھونچ سکتے ھیں، اور ان سے نتائج اخذ کرکے دوسروں کے لئے اسلامی و قرآنی راہ کی نشاندھی کرسکتے ھیں۔

دور رسالت کی تاریخ خود پیغمبر اکرم(ص) کی طرح انسانیت کے لئے بھترین مثال و نمونہ ھے اور تاریخی روایات کے لئے ھم اسے مفید ترین ماخذ کے طور پر بروئے کار لاسکتے ھیں۔

اسلام سے قبل جزیرہ نما عرب کی حالت

جزیرہ عرب ایشیاء کے جنوب میں واقع ھے اس کے شمال میں عراق و اردن مشرق میں خلیج فارس جنوب میں بحر عمان اور مغرب میں بحر احمر و خلیج عقبہ واقع ھے۔

اس جزیرہ نما کا رقبہ تیس لاکہ مربع کلومیٹر سے زیادہ ھے اور جغرافیائی اعتبار سے تین منطقوں میں تقسیم ھوتا ھے۔

۱۔ مرکزی حصہ صحرائے عرب کے نام سے مشھور ھے اور اس جزیرہ کا وسیع ترین علاقہ ھے۔

۲۔ شمالی علاقے کا نام حجاز حجز سے مشتق ھے جس کے معنیٰ حائل اور مانع ھیں۔ چونکہ یہ سرزمین نجد اور تھامہ کے درمیان واقع اور مانع ھے اسی لئے اس منطقہ کو حجاز کھا جاتا ھے۔

۳۔ اس جزیرہ نما کا جنوبی حصہ بحر ھند اور بحر احمر کے ساحل پر واقع ھے جس میں یمن اور ”حضر موت“ کے علاقے شامل ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next