تاريخ کی تعريف



اس کتاب میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ھے کہ سب سے پھلے ان واقعات کو بیان کیاجائے جو پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص) کی رسالت کے دوران رونما ھوئے اور اس کے ساتھ ھی ان کا تجزیہ بھی کیا جائے اس کے بعد دیگر مراحل میں ان واقعات سے پند و نصیحت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ ان سے نتائج اخذ کرکے ان سے مجموعی قواعد مرتب کئے جائیں اور انھیں انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بروئے کار لایا جائے بالخصوص اس بات کے پیش نظر کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ در حقیقت وہ منطقی سلسلۂ تاریخ ھے جس کا آغاز دوران رسالت و خلافت سے ھوتا ھے چنانچہ ھمیں اس انقلاب میں ایسی مثالیں ملتی ھیں جن سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ اس عھد میں بھی ھم ان واقعات سے دوچار ھوتے ھیں جو اب سے قبل صدر اسلام میں رونما ھوئے تھے۔

بیانیہ تاریخ کی اصل حقیقت

علمی اور بیانیہ تاریخ کی تشکیل چونکہ ان واقعات کی بنیاد پر وجود میں آتی ھے جو عھد ماضی میں گزر چکے ھیں اس لئے محققین یہ طے نہ کرسکے کہ یہ واقعات کس حد تک معتبر یا غیر معتبر ھو سکتے ھیں۔

بعض محققین کی رائے یہ ھے کہ قدماء کی کتابوں میں بیانیہ تاریخ سے متعلق جو کچھ درج کیا گیا ھے اسے بیان اور قلمبند کرنے والے وہ لوگ ھیں جنھوں نے واقعات کو اغراض کی بنیاد، شخصی محرکات، قومی تعصبات یا اجتماعی وابستگی کی بنیاد پر نقل کیا ھے اور اس میں تصرف و تحریف کرکے واقعات کو اپنے منشاء کے مطابق پیش کیا ھے یا واقعات کو انھوں نے اس طرح لکھا ھے جس سے ان کے اغراض و مقاصد پورے ھوتے تھے اور ان کے عقائد کے منافی بھی نھیں تھے۔

بیانیہ تاریخ کے بارے میں یہ بدبینی بے سبب نھیں ھے بلکہ اس کا سرچشمہ تاریخ کی کتابوں کی کیفیت اور مورخین کے مزاج کو قرار دیا جا سکتا ھے لیکن اس کے باوجود تاریخ بھی دیگر علوم کی طرح مسلمہ حقائق و واقعات پر مبنی ایک سلسلہ ھے اس کا تجزیہ کیا جا سکتا ھے۔

اس کے علاوہ ایک محقق شواھد و قرائن کی بنیاد اور اپنی اجتھادی قوت کے ذریعہ سراغ لگا سکتا ھے کہ حوادث و واقعات میں کس حد تک صحت و سقم ھے اور انھیں اساس پر وہ بعض نتائج اخذ کرسکتا ھے۔

تاریخ بالخصوص تاریخ اسلام کی اھمیت اور قدر و قیمت

جن مسلم و غیر مسلم محققین اور دانشوروں نے تاریخ خصوصاً تاریخ اسلام و سیرت النبی کے بارے میں تحقیق کی ھے انھوں نے اس کی اھمیت کے مختلف پھلووٴں کا جائزہ لے کر اس کی قدر و قیمت کا اعتراف کیا ھے۔

تاریخ کی اھمیت قرآن کی نظر میں

قرآن کی نظر میں تاریخ حصول علم و دانش اور انسانوں کے لئے غور و فکر کے دیگر ذرائع میں سے ایک ذریعہ ھے قرآن نے انسانوں کو غور و فکر کرنے کی دعوت دی ھے اس کے ساتھ ھی اس نے غور و فکر کے منابع بھی ان کے سامنے پیش کئے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next