تاريخ کی تعريف



بیانیہ تاریخ کی خصوصیات

الف: یہ تاریخ جزئی ھوتی ھے اور مجموعی اور کلی نھیں۔

ب: یہ محض منقول ھے اور اس میں عقل و منطق کا دخل نھیں ھوتا۔

ج: ان واقعات کا علم جو وقوع پذیر ھوچکے، نہ کہ آئندہ ھوں گے۔

د: ان واقعات کا تعلق ماضی سے ھوتا ھے حال سے نھیں۔

 

۲۔ تاریخ علمی

ان آداب و رسوم کا علم جن کا رواج عھد ماضی کے انسانوں میں تھا اور یہ علم ان واقعات و حوادث کے مطالعے سے حاصل ھوتا ھے جو گزر چکے ھیں۔

۳۔ فلسفہٴ تاریخ

وہ علم ھے کہ جس کے ذریعے انسانی معاشروں میں ارتقاء کے ذریعہ تبدیلی واقع ھوئی اور وہ کس طرح ایک مرحلے سے گزر کر دوسرے مرحلے تک پھونچے اور اس ارتقاء پذیر حالت کے وقت ان میں کون سے قوانین کا رفرما رھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next