دین فهمی



 

دین کی تعریف

لغوی تعریف

عربی میں دین کے معنی، اطاعت اور جزا کے ھیں۔ صاحب مقاییس اللغة کے مطابق اس لفظ کی اصل انقیادو ذلّ ھے اوردین اطاعت کے معنی میں ھے۔ مفردات میں راغب کھتے ھیں:

”دین ، اطاعت اور جزا کے معنی میں ھے۔ شریعت کو اسلئے دین کہا جاتا ھے کیونکہ اس کی اطاعت کی جانی چاہئے ۔“

قرآن کریم میں ”دین“ کا استعمال

قرآن کریم میں دین، مختلف معانی میں استعمال ھوا ھے ۔ کبھی جزا اور حساب(۱) کے معنی میں تو کبھی قانون و شریعت اور کبھی اطاعت اور بندگی(۳) کے معنی میں۔

دین کے اصطلاحی معنی

 

مغربی دانشمند اس سلسلے میں مختلف نظریات کے حامل ھیں اور انھوںنے دین کی مختلف تعریفیں کی ھیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ھیں:

(۱) دین الوھیت کے مقابلے میں پیدا ھونے والے ان احساسات ، اعمال اور معنوی حالات کو کھا جاتا ھے جو تنھائی اور خلوت میں کسی فرد کے دل میں پیدا ھوتے ھیں۔ (ولیم جیمز)

(۲) دین، عقائد،اعمال، رسوم اور دینی مراکز پر مشتمل اس مجموعے کا نام ھے جس کو مختلف افراد، مختلف معاشروں میں تشکیل دیتے ھیں۔ (پرسنز)

(۳) دین اس حقیقت کے اعتراف کا نام ھے کہ تمام موجودات اس موجود کا مظھر اور عکس ھیں جو ھمارے علم و ادراک سے بالاتر ھے۔ (ھربرٹ اسپانسر)



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next