دین فهمی



قرون وسطیٰ میں کلیسا Ù†Û’ انکوئیزیشن (INQUISITION)  یا محاکمہٴ تفتیش عقائد نام Ú©Û’ محکمے قائم کررکھے تھے جن Ú©ÛŒ ذمہ داری یہ تھی کہ ایسے لوگوں Ú©Ùˆ تلاش کریں جو کلیسا Ú©Û’ افکار Ú©Û’ مخالف ھیں اور شناخت کرکے انھیں ان Ú©Û’ ”جرم “ Ú©Û’ مطابق سزا دیں۔

WILL DURANT  ان محکموں Ú©Û’ ذریعہ دی جانے والی سزاؤں اور سختیوں Ú©Û’ بارے میں رقم طراز Ú¾Û’ :

سزا دینے کے طریقے علاقوں اور جگھوں کے اعتبار سے مختلف تھے۔ کبھی ایسا ھوتا تھا کہ ملزم کے دونوں ھاتھوں کو پشت سے باندھ کر اسے سولی پر چڑھا دیاجاتا تھا اور کبھی ایساھوتا تھا کہ اس کو اس قدر سختی سے باندھ دیا جاتا تھا کہ وہ اصلاً حرکت بھی نہ کرسکے اور پھر اس کے دھن میں اتنا پانی انڈیلا جاتا تھا کہ وہ شخص دم گھٹنے کی وجہ سے مرجاتا تھا یا پھر یہ کہ اس کے بازوؤں اور پنڈلیوں کو رسیوں سے اتنا کس کر باندھا جاتا تھا کہ رسی گوشت کو چھیل کر ھڈی میں پیوست ھو جاتی تھی(۷)

ایک دوسری جگہ DURANT لکھتا ھے :

 Û±Û´Û¸Û°  ءء سے  Û±Û´Û¸Û¸  ءء تک یعنی Û¸/سال Ú©ÛŒ مدت میں Û¸Û¸Û°Û°/افراد Ú©Ùˆ جلایا اور Û¹Û¶Û´Û¹Û´/افراد Ú©Ùˆ سخت ترین سزائیںدی گئی تھیں۔ Û±Û´Û°Û¸  ءء سے Û±Û¸Û°Û¸  ءء تک Û³Û±Û¹Û±Û² سے زیادہ افراد نذر آتش کئے گئے اور Û²Û¹Û±Û´ÛµÛ° سے زیادہ افراد Ú©Ùˆ سخت ترین سزائیں دی گئیں تھیں۔(Û¸)

(۳) مفاہیم فلسفی کی نارسائی

یہ ایک ایسا سبب ھے کہ جس کی وضاحت کے لئے ضروری ھے کہ کچھ عمیق فلسفی مطالب و مباحث کا تذکرہ کیا جائے جو یھاں مناسب نھیں ھے کیونکہ ھمارے مباحث طوالت اختیار کرجائیں گے۔ یھاں صرف اتنا اشارہ کافی ھے کہ مغربی دنیا میں فلسفہٴ الھٰیات اور علم کلام، بھت سی ایسی طویل و عریض مشکلات کا شکار تھے کہ وجود خدا اور دوسرے تمام دینی عقائد کی عقلی ، منطقی اور صحیح و حقیقی وضاحت نھیں کرپاتے تھے۔

مغرب میں فلسفی نظریات بالخصوص مسائل الھٰیات کس قدرکمزور اور بے بنیاد تھے ØŒ اس Ú©ÛŒ مزید وضاحت Ú©Û’ لئے  BERTRAND RUSSELL Ú©ÛŒ مندرجہ ذیل عبارت کافی حد تک مناسب Ú¾Û’ Û” RUSSELL خدا Ú©Û’ وجود میں Ø´Ú© رکھتا Ú¾Û’ اور عملی طور پر بے دین Ú¾Û’Û”  وہ اپنی کتاب "WHY I AM NOT A CHRISTIAN"   میں لکھتا Ú¾Û’ :

”اس برھان ( برھان علت اولیہ) کی بنیاد اس پر منحصر ھے کہ اس کائنات میں ھم جو کچھ دیکھتے ھیں ، اس کی ایک علت ھے اور اگر علتوں کی اس زنجیر کے آخری سرے تک جایا جائے تو بالآخر علت اولیہ تک رسائی ھوجائے گی اور اس علت اولیہ کو علت العلل یا خدا کا نام دیاجاتا ھے ۔ “

RUSSELL آگے چل کر اس مذکورہ استدلال پرتبصرہ کرتا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next