اھل بیت (ع) سے نسبت اور محبت کی قدر و قیمت



 

محبت اھل بیت (ع) کی اھمیت خدا و رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی نظر میں

ھم یھاںاھل بیت کی محبت کی اھمیت کے بارے میں کچھ آیتیں اور کچھ حدیثیں بیان کرتے ھیں:

علی (ع) کے شیعہ ھی کامیاب ھیں

سیوطی Ù†Û’ در منثور میں اس آیت:< إنَّ الَّذِینَ آمَنُوْا  ÙˆÙŽ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ اٴوْلٰئِکَ ھُم خَیرُ الْبَرِیَّةِ [1]Ú©ÛŒ تفسیر میں تحریر کیاھے کہ ابن عساکر Ù†Û’ جابر بن عبد اللہ انصاری سے روایت Ú©ÛŒ Ú¾Û’ کہ انھوں Ù†Û’ کھا: Ú¾Ù… رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ú©ÛŒ خدمت میں حاضر تھے کہ علی (ع) تشریف لائے تو رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ù†Û’ فرمایا: اس ذات Ú©ÛŒ قسم کہ جس Ú©Û’ قبضہٴ قدرت میں میری جان Ú¾Û’ قیامت Ú©Û’ دن یہ اور ان Ú©Û’ شیعہ Ú¾ÛŒ کامیاب ھیں۔ پھر یہ آیت نازل ھوئی:<  إنَّ الَّذِینَ آمَنُوْا  ÙˆÙŽ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ اٴوْلٰئِکَ ھُم خَیرُ الْبَرِیَّةِ>چنانچہ جب علی (ع) آتے تھے تو اصحابِ رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) کہتے تھے: خیر البریة Ø¢ رھے ھیں۔

علامہ عبد الرؤف المناوی نے اپنی کتاب ”کنوز الحقائق“ کے صفحہ ۸۲ پر اس طرح روایت کی ھے:

”شیعة عليّ ھم الفائزون“علی کے شیعہ ھی کامیاب ھیں۔ پھر لکھتے ھیں اس حدیث کو دیلمی نے بھی نقل کیا ھے ۔

ھیثمی نے مجمع الزوائد کی کتاب المناقب کے مناقبِ علی بن ابی طالب(ع) [2]میں۔ علی (ع) سے روایت کی ھے کہ آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: میرے دوست (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: اے علی (ع) تم اور تمھارے شیعہ خدا کی بارگاہ میں اس حال میں پھونچو گے کہ تم اس سے راضی اور وہ تم سے خوش ھوگا اور تمھارا دشمن اس حال میں حاضر ھوگا کہ خد اس پر غضبناک ھو گا اور وہ جھنم میں جائے گا۔

اس حدیث کی طبرانی نے اوسط میں روایت کی ھے۔

ابن حجر نے ”صواعق کے ص ۹۶ پر روایت کی ھے اور لکھا ھے : دیلمی نے روایت کی ھے کہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: اے علی : مبارک ھو کہ خدا نے تمھیں، تمھاری ذریت ، تمھارے بیٹوں ، اھل ، تمھارے شیعوں اور تمھارے شیعوں کے دوستوں کو بخش دیا ھے ۔[3]

 Ø§ÛŒÙˆØ¨ سجستانی سے مروی Ú¾Û’ کہ انھوں Ù†Û’ ابو قلابہ سے روایت Ú©ÛŒ Ú¾Û’ کہ ا Ù†Ú¾ÙˆÚº Ù†Û’ کھا: ام سلمہۺ Ù†Û’ کھا: میں Ù†Û’ رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) خدا سے سنا کہ فرماتے ھیں: قیامت Ú©Û’ روز علی (ع) اور ان Ú©Û’ شیعہ Ú¾ÛŒ کامیاب Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’Û”[4]

علی (ع) اور ان کے شیعہ بہترین خلائق ھیں

جریر طبری نے اپنی تفسیر میں خدا وند عالم کے اس قول<اٴوْلٰئِکَ خَیرُ الْبَرِیَّةِ> کی تفسیر کے سلسلہ میں اپنی سند سے ابو جارود سے انھوں نے محمد بن علی سے روایت کی ھے کہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: اے علی (ع) تم اور تمھارے شیعہ ھی کا میاب ھیں۔[5]



1 2 3 4 5 6 7 8 next