اھل بیت (ع) سے نسبت اور محبت کی قدر و قیمت



 ÛŒÛ دو کلمات انسان Ú©Ùˆ اپنی طرف متوجہ کرتے ھیں:

۱۔ میں تمھاری خوشبو اورروحوں سے محبت کرتا ھوں ۔

۲۔ ورع و کوشش کے ذریعہ تم میری مدد کرو۔

پھلا جملہ محبت و شوق کے اعلیٰ مراتب کا غماز ھے کہ امام کو اتنا اشتیاق و عشق ھے کہ وہ اپنے شیعوں میں جنت کی خوشبو محسوس کرتے ھیں۔میں نھیں سمجھتا کہ محبت کے بارے میں اس سے زیادہ بلیغ اور واضح تعبیر استعمال ھوئی ھوگی۔

دوسرا جملہ اس محبت کے ضوابط کو بیان کرتا ھے کیونکہ یہ محبت لوگوں کی ایک دوسرے سے محبت کے فرق سے بدلتی رہتی ھے یہ بھی محبتِ خدا میں سے ھے اوریہ محبت کا بلند ترین درجہ ھے لیکن طاعت وعبودیت اور ورع و تقوی میں اس کا پلہ بھاری رھے گا اور ورع و تقوے کے جتنے پلے بھاری ھوں گے اسی تناسب سے محبت میں استحکام و بلندی پیدا ھوگی۔ اسی لئے امام نے اپنے شیعوں سے یہ فرمایا ھے کہ مجھے تم سے جو محبت ھے اس میں ورع ، تقویٰ اور خدا کی طاعت و عبودیت کے ذریعہ میری مدد کرو۔

بیشک وہ لوگ امام کے شیعہ تھے اور اھل بیت (ع) جانتے ھیں کہ شیعہ ان سے کتنی محبت رکھتے ھیں اھل بیت (ع) اس محبت کے عوض ان کو اتنی ھی یا اس سے زیادہ محبت دینا چاہتے ھیں، لہٰذا اھل بیت(ع) نے اپنے شیعوں سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نفسوں کو اس محبت کا اھل بنا لیںاوریہ اھلبیت (ع) ورع و تقویٰ اور طاعت و عبودیت سے پیدا ھوگی اور اس وقت اھل بیت(ع) کی اپنے شیعوں سے محبت خدا کی محبت ھی کی ایک کڑی ھوگی۔

اس طرح شیعوں سے اھل بیت(ع) کی محبت ایسی ھی ھوگی جیسے باپ اپنے بیٹے سے محبت کرتا ھے وہ چاہتا ھے کہ بیٹا اپنے اخلاق و عادات اور کردار و آداب میں اس محبت کا اھل ھو اور وہ ایسا کام نہ کرے کہ جس سے باپ کی عزت پر حرف آئے اور اس کے دل سے بیٹے کی محبت نکل جائے اوروہ اسے عاق کر دے۔

جس نے ان کے شیعوں سے عداوت کی اس نے ان سے دشمنی کی اور جس نے ان کے شیعوں سے محبت کی اس نے ان سے محبت کی۔

جس طرح بغض و محبت کا تعلق طرفین سے ھوتاھے یعنی ایک طرف کی محبت اسی وقت سچی ھو سکتی ھے جب دوسری طرف بھی سچی محبت ھو اسی طرح تو لا و تبریٰ بھی ھے پس جس طرح ھم اھل بیت (ع) کے دشمنوں کو دشمن سمجھتے ھیں اور ان سے نفرت کرتے ھیں اور ان کے دوستوں سے محبت کرتے ھیں اسی طرح اھل بیت(ع) بھی اس شخص کو دشمن سمجھتے ھیں جو ان کے شیعوں سے عداوت رکھتا ھے اوراس شخص سے محبت کرتے ھیں جو ان کے دوستوں سے محبت کرتا ھے۔

ابن ابی نجران سے روایت ھے کہ انھوں کھا،میں نے ابو الحسن (ع) سے سنا ھے :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next