اسلامی مذاہب میں اتحادکے اہم نکات- حصه دوم

محمد طاہر اقبالی


 Ø§Ø³ Ú©ÛŒ تاویل کا Ø­Ú©Ù… صرف خدا Ú©Ùˆ ہے اور انہیں جو علم میں رسوخ رکھنے والے ہیں - جن کا کہنا یہ ہے کہ ہم اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ سب Ú©ÛŒ سب محکم Ùˆ متشابہ ہمارے پروردگار ہی Ú©ÛŒ طرف سے ہے اور یہ بات سوائے صاحبانِ عقل Ú©Û’ کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے (سورہ آل عمران، آیت Ù§) Û”

 

امام علی (علیہ السلام) راسخون فی العلم کے متعلق فرماتے ہیں:

'' این الذین زعموا انھم الراسخون فی العلم دوننا، کذبا و بغیا علینا ان رفعنا اللہ و وضعھم و اعطانا و حرمھم وادخلنا و اخرجھم بنا یستطعیی الھدی و یستجلی العمی'' کہاں ہیں وہ لوگ جو یہ سمجھتے تھے کہ وہ قرآن کے عالم ہیں، وہ ہم پر جھوٹا الزام اور ستم کرتے ہیں، خداوند عالم نے ہمیںبلند درجات عطا کئے ہیں اور ان کو پست قرار دیا ہے ، خداوند عالم نے ہمیں عطا کیا ہے اور ان کو محروم رکھا ہے، ہمیں اس نے اپنی عنایت ومہربانی میں داخل کیا ہے اور ان کو اس سے باہر کیا ہے ۔ وہ ہماری ہدایت کے ذریعہ راہنمائی پاتے ہیں اور اندھے دلوں کی روشنی بھی ہم ہی سے لیتے ہیں(نہج البلاغہ، خطبہ ١٤٤) ۔

Ù£Û”  کتاب کا علم ØŒ اہل بیت (علیہم السلام) Ú©Û’ پاس ہے:  ''ÙˆÙŽ یَقُولُ الَّذینَ کَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلاً قُلْ کَفی بِاللَّہِ شَہیداً بَیْنی ÙˆÙŽ بَیْنَکُمْ ÙˆÙŽ مَنْ عِنْدَہُ عِلْمُ الْکِتاب'' Û”  یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں تو کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان رسالت Ú©ÛŒ گواہی Ú©Û’ لئے خدا کافی ہے اور وہ شخص کافی ہے جس Ú©Û’ پاس پوری کتاب کا علم ہے (سورہ رعد، آیت ٤٣) Û”

ابوسعید خدری کہتا ہے : سلت رسول اللہ عن ہذہ الایہ قال: ذاک اخی علی بن ابیطالب. (حسانی، گذشتہ حوالہ، ج1، ص400 و 422و شیخ صدوق، 1410ق، ج3، ص453).

اور دوسری بہت سی آیات جیسے آیہ تطہیر(احزاب33)، اکمال (مائدہ3)، ولایت (مائدہ55)، اولی الامر (نسائ،آیت59)، صادقین (سورہ توبہ، آیت110)، مس (واقعہ، آیت77۔79)، اعتصام (آل عمران103)، اولوالعلم )آلعمران18)، من یشری نفسہ (بقرہ23)، مباہلہ (آلعمران61)، مناجات (مجادلہ12)، ہل اتی (انسان)، خیر البریہ (بینہ7)، سلام علی آل یاسین (صافات130) و راہ مستقیم (انعام153)وغیرہ اہل بیت (علیہم السلام) کی مرجعیت پر بہترین دلیل ہیں ۔

 

سنت نبوی اور اہل بیت (علیہم السلام) کی علمی مرجعیت

چونکہ اہل بیت (علیہم السلام) راسخون فی العلم ہیں، انہوں نے تاویل کو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے اخذکیا ہے اور بیت وحی میں ان کی تربیت ہوئی ہے، لہذا ان میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ تاویل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور یہ مقام و منزلت پر ہیں جس پر کوئی معمولی انسان نہیں پہنچ سکتا ۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اپنی نبوت کے آغاز ہی میں متعدد مرتبہ اہل بیت (علیہم السلام) کی علمی مرجعیت کو مسلمانوں کے سامنے پیش کیا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next