اسلامی اتحاد اور مسلم مفکرین

سيد حسين حيدر زيدي


” بنی الاسلام علی دعامتین :  کلمة التوحید Ùˆ توحید الکلمة“۔

شیخ محمد غزالی  :

” دین، شقوق اور لڑائی جھگڑے Ú©Û’ ختم کرنے کا Ø­Ú©Ù… دیتا ہے اور اتحاد Ùˆ ہمبستگی Ú©ÛŒ دعوت دیتا ہے جیسا کہ خداوند عالم Ù†Û’ فرمایا ہے: ” Ùˆ اعتصموا بحبل اللہ جمیعا Ùˆ لاتفرقوا“ دوسری جگہ فرمایا:  Ùˆ لا تنازعوا فتفشلوا“ لیکن افسوس کہ ہم ان نصوص اور محکمات Ú©Û’ خلاف کام کرتے ہیں، دین Ú©Û’ نام پر ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور سب الگ راستے Ú©ÛŒ طرف چلتے ہیں اور اپنے دوسرے بھائیوں سے دشمنی کرتے ہیں۔

سید عبدالحسین شرف الدین :

” فرقتھما السیاسة فلتجمعھما السیاسة“ شیعہ اور اہلسنت کو پہلے ہی دن سے سیاست نے ایک دوسرے سے جدا کردیا اور آج سیاست ہی کو ان دونوں کو ایک دوسرے کے پاس کھڑا کرنا چاہئے“۔

شیخ محمود شلتوت جو تقریب کو آگے بڑھانے میں آیة اللہ العظمی بروجردی کے ہم پیمان تھے ، تعصبات کے غبار کو دور کرنے کے لئے کہتے ہیں:

” آئین اسلام نے اپنے کسی بھی پیروکار کو کسی معین مذہب کی پیروی کرنے پر مجبور نہیں کیا ہے ۔ مذہب جعفری مشہور بہ مذہب امامی اثناعشری ایسا مذہب ہے جس کی پیروی شرعا اہل سنت کے دوسرے مذاہب کی طرح جائز ہے۔ لہذا بہتر ہے مسلمان اس حقیقت کو سمجھیں، اور کسی معین مذہب کے متعلق ناروا تعصب سے دوری اختیار کریں، کیونکہ دین خدا کسی معین مذہب کی پیروی کرنے کونہیں کہتا اور کسی معین مذہب کو منحصر نہیں کرتا“۔

شیخ محمد عبدہ ، سید جمال الدین اسد آبادی کے شاگرد تفرقہ کو دشمنوں کی سازش سمجھتے ہوئے کہتے ہیں :

تفرقہ اور دین و مذاہب کو ضعیف کرنا دشمنوں کی سازش ہے ، دشمن چاہتا ہے کہ اسلام کے مختلف فرقوں کو تفرقہ کے ذریعہ ضعیف کردے اور ان کے قلوب کو ایک دوسرے سے افسردہ کردے اور ان کو اسلام کے صحیح قوانین سے دور کردے اور جدائی کے بیج کو مسلمانوں کے درمیان بو دے اور مسلمانوں کے ارتباط کو صحیح دین سے کم کردے“۔

شیخ محمد عبدہ :



back 1 2 3 4 5 6 next