اسلامی اتحاد اور مسلم مفکرین

سيد حسين حيدر زيدي


مسلمانوں کے درمیان اختلاف کو ختم کرنا اور اتحاد کو ایجاد کرنا یعنی تجدید عظمت اسلام ہے․․․ اصول دین کے علاوہ دوسری چیزوں میں اختلاف سے ایمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور کسی کو بھی اسلام کے دائرہ سے خارج نہیں کرے گا۔

امام موسی صدر :

اسلامی مذاہب کے ایک دوسرے سے دور ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمان ایک دوسرے سے جاہل ہیں اور ایک دوسرے کی شناخت نہیںرکھتے۔

حضرت آیة اللہ خامنہ ای :

اگر ہم خود اپنے کلمہ وحدت کو نقض نہ کریں تو مشرق و مغرب کا اتحاد و اتفاق ہمیں کو ئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

علامہ محمد محمد مدنی :

محققین کو تحقیق کرنے سے پہلے مذہب اور فرقہ کے لباس کو اتار دینا چاہئے تاکہ اسلام کے مختلف مذاہب کے لوگوں کے عقاید و نظریات کو بغیر کسی تعصب کے درک کرسکیں اور ان میں سے اچھی دلیلوں کا انتخاب کرسکیں۔

اخوان المسلمین کے حلف نامہ کا ایک حصہ :

میرا عقیدہ ہے کہ تمام مسلمان مشترک اسلامی ایمان کی وجہ سے ایک امت سے زیادہ نہیں تھے اوراسلام نے اپنے پیروکاروں کو سب کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیاہے ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مسلمانوں کے درمیان بھائی چارگی کو تقویت اور ان کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔

استاد احمد امین مصری :

بہت افسوس کی بات ہے کہ جس امت کا خدا، پیغمبر اور کتاب ایک ہو اس امت کے افراد فرعی اور جزئی مسائل میں افتراق اور لڑائی جھگڑے پر کھڑے ہو جائیں اور دلیل قائم کرنے کیلئے اسلحہ اٹھالیں۔



back 1 2 3 4 5 6