علم اور دین کے مخصوص دائرے



اس کو تو کوئی بھی عاقل انسان قبول نھیں کرسکتا کیونکہ اس کا مطلب یہ ھے کہ انسان ھر کام میں آزاد ھے اور جوآزاد ھے وہ کسی کو قتل بھی کرسکتا ھے کسی کی عزت بھی لوٹ سکتا ھے لوگوں میں نا امنی بھی پھیلا سکتا ھے اس میں کوئی شک نھیں کہ سب سے نقصان یا ضرر خود اس نظریہ رکھنے والے کو پھونچ سکتا ھے اور کیا ایسی آزادی رکھنے والوں کے درمیان زندگی بسر کی جاسکتی ھے ؟ لھٰذا نتیجہ یہ نکلا کہ انسان کی آزادی نا محدود نھیں ھے اور اور انسان ایسا آزاد نھیں ھے کہ جو بھی چاھے اسے انجام دے اب جبکہ روشن ھوچکا ھے کہ آزادی محدود اور مشروط ھے اب سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ آزادی کے حدود کو کون معین کرے ؟ اور آزادی کی حد کھاں تک ھے ؟

اور اگر طے یہ ھو کہ ھر انسان آزادی کی حد کو معین کرے تو اس کا نتیجہ بھی آپ کے سامنے ھے کہ ھر انسان اپنی مرضی سے عمل کرے اور یھاں پر یہ اعتراض ھوتا ھے کہ جو مطلق آزادی پر ھوتا ھے لھٰذا ضروری ھے کہ آزادی کی حد کو معین کرنے کے لئے ایک قانونی مرجع ھونا چاھئے اس صورت میں اگر کوئی قبول کرتا ھے کہ خدا ھے اور انسان کے لئے نفع و نقصان کو خود اس سے بھتر جانتاھے اور انسان کی زندگی سے خدا کو کوئی فائدہ نھیں پھنچتا ھے اور وہ تو صرف اپنے بندوں کی بھلائی چاھتا ھے تو ایسے شخص کے لئے آزادی کی حد کو بیان کرنے کے لئے خدا کے علاوہ دوسرا کون ھوسکتا ھے ؟ نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمانوں کے اعتقادی اور فکری مسائل میں کوئی تناقض نھیں ھے کیونکہ مسلمان اس خدا کو مانتے ھیں کہ جو انسان کے لئیے نفع ونقصان کو خود اس سے بھتر جانتا ھے اور بھتر طور پر جانتا ھے کہ انسان کی بھلائی کس چیز میں ھے لھٰذا وہ اس آزادی کی حد کو بیان کرے لیکن اگر کوئی خدا پر ایمان نہ رکھتا ھو یا اگر خدا پر ایمان تو ھو لیکن اس کو آزادی کی حد معین کرنے والا نہ مانے اور یہ کھے کہ انسان خود آزادی کی حد کو معین کرسکتا ھے تو ایسی صورت میں ھزاروں مصیبتوں میں مبتلا ھوجائے گا کیونکہ تمام انسان ایک نظریہ پر متفق نھیں ھوپائیںگے اور اگر اکثریت نے آزادی کی حد کو معین کیا اور اقلیت نے اس کو قبول نہ کیا وہ کس طرح اپنے حقوق تک پھونچ سکتے ھیں لھٰذا یہ ماننا پڑے گا کہ اگرچہ آزادی ایک خوبصورت اور دل پذیر لفظ ھے لیکن مطلق اور لا محدود نھیں ھے اور کوئی بھی مطلق آزادی کو قبول نھیں کرسکتا۔

 

حوالے

(1)سورہ غاشیہ آیت21، 22

(2)سورہ انعام آیت 107

(3)سورہ مائدہ آیت 99

(4)سورہ انسان آیت 76

(5) سورہ کھف آیت 28

(6)سورہ احزاب آیت 36



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next