علم اور دین کے مخصوص دائرے



البتہ ھمارا عقیدہ یہ ھے کہ اگر است ھا کسی چیز کی علت تامہ ھو تو اس وقت اس کا نتیجہ باید ھا لیا جاسکتا ھے لیکن یہ نتیجہ ھماری بحث میں نھیں لیا جاسکتا، کیونکہ انسان کا مختار ھونا ، اس کے مکلف ھونے کی علت تامہ نھیں ھے، بلکہ اختیار تکلیف کے لئے راہ ھموار کرتا ھے، اور کسی کام پر تکلیف اور اس پر مجبور کرنا یا کسی کام سے روکنا کسی خاص مصلحت یا مفسدہ کی وجہ سے ھوتا ھے جس کے ضمن میں کام ھوتا ھی ھے، لھٰذا کسی کام پر مجبور کرنے میں اس کی مصلحت چھپی ھوتی ھے اور کسی کام سے روکنے میں اس کا ضرر اور نقصان پوشیدہ ھتا ھے۔

 

دوسرا جواب: آزادی مطلق اور لامحدود نھیں ھے

اگر ھم اس شبہ کو مان بھی لیں اور کھیں کہ چونکہ انسان مختار ھے لھٰذا اس کو کسی کام پر مجبور نھیں کیا جاسکتا اور کوئی بھی حکومت انسان کے لئے الزامی احکام نافذ نھیں کرسکتی کیوں کہ انسان آزاد ھے جس طرح چاھے عمل کرے اور آزادی کا سلب کرنا ھے اور آزادی کا سلب کرنا یا انسانیت کا سلب کرنا لھٰذا کوئی بھی قانون قابل اعتبار نھیں ھے اور جنگلی راج اور عسر و حرج کو قبول کرلیں۔

لیکن ھم یہ عرض کریں گے کہ کس چیز کے الزام اجبار ھی کے ذریعہ قانون قانون ھوسکتا ھے قانون اس وقت قانون ھوگا کہ جب اپنے ھمراہ الزام و اجبار لیے ھو کوئی بھی محکمہ ھو جب اس کے قوانین اور دستورالعمل کو قبول کرلیا جائے تو اس کو ھر حال میں عمل کرنا ھی ھوگا یہ نھیں ھوسکتا کہ قانون تو قبول کرلے لیکن اگر وہ قانون اس کے نقصان کا باعث ھو تو اس پر عمل نہ کرے اور اپنے نفع نقصان کے بارے میں سوچے اس طرح تو وہ نظام محکمہ چل ھی نھیں پائے گا اور اس محکمہ کا دیوالیہ نکل جائے گا جب تک قانون قانون بنانے والے کی نظر میں مقید ھے سب لوگ اس کی اطاعت کریں یھاں تک کہ اگر اس قانون میں کوئی خامی ھو تو اس کی تلافی کرنا قانون گذار کی ذمہ داری ھے ، اور دوسروں کو قانون میں خامی کا بھانہ بناکراور اس پر عمل کرنے سے فرار کرنے کا کوئی حق نھیں ھے۔

 

حاکمیت اور انسان کے خلیفة اللّٰھی عظمت کے درمیان تعارض ایک شبہ

ایک دوسرا شبہ یہ کھا جاتا ھے کہ انسان قرآن کے مطابق خلیفہ اللہ ھے اس کے معنی یہ ھیں کہ انسان روئے زمین پر خدا کا جانشین ھے اور خدا کی طرح عمل کرتا ھے جس طرح خدا نے اس دنیا کو خلق فرمایا ھے اس طرح انسان بھی بھت سی چیزوں کو پیدا کرے اور جس طرح خدا وند عالم اپنی مرضی کے مطابق عمل کرتا ھے تو انسان بھی جس کے اختیار میں زمین ھے وہ بھی اپنی مرضی کے مطابق عمل کرے۔

 

اعتراض کا جواب



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next