عبادتوں کے جلوے



-------------------------------------------

۱۔بحار الاانوار،ج۸۰،ص۱۰

عز وجل ؟قال :الصلوة لوقتہا“  Û±

”میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا : کونسا عمل خدائے متعال کے نزدیک بہتر و محبوب تر ہے ؟تو حضرت نے فرمایا( محبوب ترین عمل خداکے نزدیک) اول وقت میں نماز پڑھناہے ۔“

  پھر بھی خدائے متعال Ù†Û’ لوگوںمیں عبادت اور بندگی Ú©ÛŒ روح Ú©Ùˆ ایجاد کرنے Ú©Û’ لئے مزید  تشویق Ú©ÛŒ خاطر نماز Ú©Û’ لئے خاص زمان ومکان معین فرمائے ہیں ۔مثلا شب اور روز جمعہ Ú©Ùˆ  عبادت Ú©Û’ لئے معین فرمایا ہے اورخود روز جمعہ Ú©Ùˆ عبادت Ú©Û’ لئے مخصوص کیا گیا ہے، انسان Ú©Ùˆ عبادت انجام دینے اور بیہودہ کاموں سے پرہیز کرنے Ú©ÛŒ طرف تر غیب Ùˆ تلقین کرتاہے۔ا سی طرح جو فضیلت خدائے متعال Ù†Û’ ماہ ذیقعدہ اور Ø°ÛŒ الحجہ Ú©Û’ ابتدائی دس دنوں Ú©Û’ لئے قراردی ہے وہ بذات خود خداکی عبادت Ú©ÛŒ یاد دہانی ہے کیونکہ ان چالیس دنوں (ایک ماہ Ø°ÛŒ القعدہ اور دس روز Ø°ÛŒ الحجہ) تک حضرت مو سی علیہ السلام کوہ طور پر عبادت پروردگار میں مشغول رہے ہیں خدائے متعال اس سلسلہ میں فرماتا ہے:

<وواعدنا موسی ثلثین لیلةواتممناہا بعشر فتم میقات ربہ اربعین لیلة وقال  موسی لاٴخیہ ہرون اخلفنی فی قوم واصلح ولا تتبع سبیل المفسدین>  ( اعراف/ Û±Û´Û²)

   ”اور ہم Ù†Û’ موسی ﷼سے تیس راتوں کا وعدہ لیا اورپھر مزید دس راتوں کا اضافہ کیا تا کہ اس طرح ان Ú©Û’ رب کا وعدہ چالیس راتوں کا مکمل ہو جائے اور انہوں Ù†Û’ اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ تم قوم میں میری نیابت کرو اور اصلاح کرتے رہواور خبر دار مفسدوں Ú©Û’ راستہ کا اتباع نہ کرنا“

   Ø­Ø¶Ø±Øª مو سی علی نبینا وعلیہ السلام Ù†Û’ چالیس دن عبادت میں گزارے وہ ((اربعین کلیمیہ)) Ú©Û’ نام سے مشہور ہیں اور اہل سیر وسلوک ان کےلئے فراوان اہمیت Ú©Û’ قائل ہیں اور ان Ú©Û’ لئے خاص آداب واحکام ذکر کئے ہیں اور اس Ú©Û’ دوران بیشتر عبادت میں مشغول رہتے ہیں،چونکہ ہماری احادیث Ú©Û’ منابع میں اربعین Ú©Û’ بارے میں ایک خاص اہمیت ذکر ہو ئی ہے، مثلا ایک روایت میں آیا ہے:

------------------------------------------

     Û±Û” بحارالانوار ØŒ ج/ Û¸Û°ØŒ ص/ Û±Û³



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next