عبادتوں کے جلوے



  ”ان اللّٰہ سبحانہ وتعالی جعل الذکر جلاء للقلوب ،تسمع بہ بعد الوقرةو تبصربہ بعد العشوةوتنقاد بہ بعد المعا ندة “ Û±

-----------------------------------

۱۔المیزان ،ج۱۶(طبع اسما عیلیان)ص۱۳۳

۲۔نہج البلاغہ(فیض الاسلام)خ۲۱۳،ص۷۰۳

  ”خدائے متعال Ù†Û’ اپنی یاد Ú©Ùˆ دلوں Ú©Û’ لئے صیقل Ùˆ جلا قرار دیاہے کہ اس Ú©Û’ سبب (اس Ú©Û’ اوامرونواہی)بہرے پن Ú©Û’ بعد سنتے ہیں اور تاریکی (نادانی)Ú©Û’ بعد دیکھتے ہیںاور

جنگ و دشمنی کے بعد فرمانبردار ہو جاتے ہیں۔“

  سلسلہ Ú©Ùˆ جاری رکھتے ہوئے فرماتے ہیں:

  خدائے متعال Ú©Û’ لئے ہمیشہ ----جس Ú©ÛŒ نعمتیں اورکرم فرمائیاں بلند ہیں---- ایک زمانے Ú©Û’ بعد دوسرے زمانے میں اور اسے زمانے میں جب شریعتوں Ú©Û’ آثار Ú¯Ù… ہو جاتے ہیں ،کچھ بندے ایسے ہوتے ہیں جو اپنے خیالات Ùˆ تصورات میں اس Ú©Û’ ساتھ رازو نیاز کر تے ہیں اورحقیقت میں عقلیں ان Ú©Û’ ساتھ باتیں کرتی ہیں۔

  نماز Ú©ÛŒ حقیقت Ùˆ اہمیت کاعالم یہ ہے کہ حضرت علی علیہ السلام جنگ صفین میں دشمن سے جہادو  برسرے پیکار ہونے Ú©Û’ ساتھ سخت گرمی Ú©ÛŒ حالت میں سورج Ú©ÛŒ طرف نگاہ اٹھاتے ہیں ،تاکہ اگرظہر کاوقت آپہنچا ہے تو نماز Ú©Û’ لئے Ú©Ú¾Ú‘Û’ جائیں۔ابن عباس سوال کرتے ہیں‘کیا کر رہے ہو ØŸ حضرت﷼ جواب میں فرماتے ہیں:

  ”انظر الی الزوال حتی نصلی“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next