علم اور دین کے مخصوص دائرے



(1) خدا وند عالم پیغمبر اکرم سے خطاب فرما رھا ھے :

(فَذَکِّرْإنَّمَااٴَنْتَ مُذَکِّرٌ لَسْتَ عَلَیْھمْ بِمُصَیْطِرْ ) (1)

”تم تو بس نصیحت کرنے والے ھو، تم کچھ ان پر داروغہ تو ھو نھیں“

اس آیت کے پیش نظر، پیغمبر اسلام سب سے بلند و بالا مقام رکھتے ھیں جب وہ تسلط نھیں رکھتے اور مسلمان آزاد ھیں ان پر پیغمبر کی اطاعت کرنا لازم نھیں ھے اور پیغمبر اکرم کو لوگوں کی زندگی کے بارے میں اظھار خیال کرنے کا حق بالکل نھیں ھے۔

2۔(وَمَا جَعَلْنَاکَ عَلَیْھمْ حَفِیْظاً وَمَا اٴَنْتَ عَلَیْھمْ بِوَکِیْلٍ۔) (2)

”اور ھم نے تم کو لوگوں کا نگھبان تو بنایا نھیں ھے اور نہ تم ان کے ذمہ دار ھو“

3۔( وَمَا عَلَی الرَّسُولِ إلاَّ الْبَلاَغُ۔) (3)

”(ھمارے )رسول پر پیغام پھونچادینے کے سوا (اور)کچھ(فرض) نھیں“

4۔( إِنَّا ھدَیْنَا ہ السَّبِیْلَ إمَّا شَاکِراً وَإِمَّا کَفُوْراً۔) (4)

”اور ھم نے (انسان) کو راستہ بھی دکھادیا (اب وہ) خواہ شکر گذار ھو خواہ ناشکرا“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next