اھل بیت علیھم السلام اور ان کے وجود پر شکر نعمت



”۔۔۔حالانکہ خدا ورسول اس بات کے زیادہ حقدار ھیں کہ ان کو راضی کیا جائے۔۔۔“۔

کیا ایسا نھیں ھے کہ شیعہ اور اھل سنت کی اھم ترین کتابوں میں بہت سی روایات کی بنا پر پیغمبر اکرم(ص) جب تک لوگوں کے درمیان تھے ان کو اپنے اھل بیت (علیھم السلام) کی محبت، ولایت اور اطاعت کی تاکید فرماتے تھے، اس بنا پر اھل بیت علیھم السلام کے حق کی رعایت کرنا در حقیقت پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے حق کی رعایت کرنا ھے، اور پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے حق کی رعایت کرنا خداوندعالم کے حق کی رعایت کرنا ھے، نتیجہ یہ ھوا کہ آیات اور روایات کی بنا پر اھل بیت علیھم السلام کا حق خداوندعالم کے حق کے ھم سنگ ھے اور خداوندعالم کے حق کی ادائیگی میں کوتاھی کرنا یقینا عذاب عظیم میں مبتلا ھونے کا سبب ھے۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے اھل بیت علیھم السلام کے وجود مبارک کو بندوں کے درمیان خدا کی نعمت کے عنوان سے یاد کیا ھے:

”۔۔۔وَنَحْنُ مِنْ نِعْمَةِ اللّٰہِ عَلیٰ خَلْقِہِ۔۔“۔[10]

”۔۔۔ ھم اھل بیت، مخلوق پر خدا کی نعمتوں میں سے ھیں۔۔۔“۔

وہ نعمت جو خداوندعالم کی طرف سے ھے جس میں رحیمیہ اور رحمانیہ رحمت کو اپنے سے مخصوص کرلیا ھے یعنی ان کو نبوت، امامت اور رہبری و پیشوائی کا مرتبہ عطا کیا ھے[11] اور دوسری طرف سے اس نعمت کا شکر کہ جو ان کی نبوت و ولایت اور امامت کا قبول کرنا قرار دیا ھے اور ان کی اطاعت و فرمانبرداری کو قیامت تک کے لوگوں پر واجب قرار دیا ھے۔[12]

قرآن مجید میں جو کچھ بھی نعمت کے ساتھ ساتھ بیان ھوا ھے وہ شکر اور ایسا حق ھے جو نعمت کے ذریعہ انسان پر عائد ھوتا ھے، اور جب نعمت عطا کرنے والے کا حق ادا ھوجائے تو اس کا شکر ادا ھوگیا بے شک اھل بیت علیھم السلام کے وجود کا شکر ان حضرات کی رہبری و ولایت کا قبول کرنا ھے۔

کیا حقیقت میں یہ مناسب ھے کہ انسان خداوندعالم کی نعمتوں کے مقابل اگرچہ روٹی کا ایک ٹکڑا ھی کیوں نہ ھو، ناشکری کرے؟اھل بیت علیھم السلام کے وجود کی نعمت کا حق تو بہت بڑی بات اور اس سے کھیں زیادہ عظیم اور خداوندعالم کی مفید ترین نعمتوں میں سے ھے۔

شیخ حر عاملی نے کتاب ”وسائل الشیعہ“ میں کتاب ”عیون اخبار الرضا“ تالیف شیخ صدوق علیہ الرحمہ رئیس محدثین شیعہ سے روایت کرتے ھیں کہ حضرت امام رضا علیہ السلام نے اپنے ایک صحابی کو یہ کہتے ھوئے سنا: خدا لعنت کرے اس شخص پر جو علی علیہ السلام کے ساتھ لڑا، امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: (اس کے بعد یہ بھی) کھو:

”اِلاّ مَنْ تٰابَ وَاٴَصْلَحَ“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next