اسلامى تہذيب ميں انتظامي اور اجتماعى ادارے



واضح سى بات ہے كہ ان چند ديوان يا دفاتر كےساتھ تمام اسلامى سرزمينوں كے نظام كو چلانا ممكن نہ تھا _ لہذا ان اہم ديوان يا دفاتر كے علاوہ چھوٹے كاموں كيلئے ان تمام سرزمينوں ميں متعدد اقسام كے ديوا ن موجود تھے كہ ان ميں سے چند مندرجہ ذيل ہيں :

 

ديوان نفقات:

اس ديوان كے ذمے حكومتى ملازموںا ور اپنے ماتحت چھوٹے ديوانات كے مالى معاملات اور اخراجات كو نمٹاناتھا_

---------------------

1)دانشنامہ جہان اسلام ، ج 4 '' ذيل '' بيت المال (محمد كاظم رحمان ستايش)_

ديوان اقطاع :

وہ زرخيز زرعى زمينيں جو كہ مركز خلافت سے زراعت كيلئے لوگوں كے سپرد كى جاتى تھيںانكى آمدنى كا حساب و كتاب اور ان پر نگرانى اس ديوان كے ذمہ تھى _

 

ديوان عرض:

يہ ديوان سپاہيوں كے امور كے متعلق تھا اسميں انكے ناموں كى فہرستيں تيار ہوتى تھى تا كہ بوقت ضرورت انكے بارے ميں معلوم كياجاسكے _

 



back 1 2 3 4 5 6 7 next