اسلامى تہذيب ميں انتظامي اور اجتماعى ادارے



ديوان العمائر يا ديوا ن الابنية المعمورة:

اس ديوان كى ذمہ دارى يہ تھى كہ عمارتوں كى عمر كے حوالے سے تحقيق كرے اور انہيں تعمير كروائے اسى طرح شہرى عمارتوںكى ہميشہ ديكھ بھال كرتا رہے _

 

ديوان مظالم :

يہ ديوان بھى اپنے مقام پر اسلامى سرزمينوں كے اہم دواوين ميںشمار ہوتا تھا اسكا كام لوگوں كى شكايا ت اور درخواستوں كے مطابق انہيں انصاف مہيا كرنا تھا بالفا ظ ديگر آج كے عدالتى اداروں كى مانند يہ كا م كرتا تھا اس ديوا ن كے منتظم كو قاضى كہا جاتا تھا اور سب سے بڑے عہدے پر فائز شخص قاضى القضات كہلا تا تھا_

 

2 ) خراج

خراج ہميشہ سے اسلامى سرزمينوں ميں اسلامى خلافت كيلئے مالى درآمد كا ايك اہم ترين منبع شمار ہوتا تھا _ چونكہ بہت سے جديد شہر تشكيل پاچكے تھے، اسلامى سرزمين كى سرحدوں كى حفاظت امن و امان كے ليے ضرورى ہوچكى تھى سپاہيوں كى اجرت اور اسلامى خلافت كے ديگر اخراجات نے حكومت كو نظام چلانے كيلئے مالى درآمد كے منابع كى نئي نئي صورتوں سامنے لانے پر مجبور كرديا تھا_

فتوحات كے دور سے قبل جزيرہ عرب ميں حكومت كيلئے جنوبى علاقوں اور يمن كى زراعت سے ہٹ كر اہم ترين مالى درامد اور ثروت كا منبع تجارت اور تجارتى كاروانوں سے ٹيكس وصول كرنے كى صورت ميں تھا قدرتى

اسى بات تھى كہ اسلامى سرزمينوں كے اخراجات اب فقط تجارتوں قافلوں اور كاروانوں كے ٹيكس سے پورے نہيں ہورہے تھے اسى ليے مسلمان خلفاء نے ثروت جمع كرنے كے ليے مختلف روشوں كو جانچا اور ان سب ميں اہم ترين خراج مقرر كرنا تھا_ معلوم يہ ہوتاہے كہ صدر اسلام كے مسلمانوں نے خراج جمع كرنے كى روش اور زراعتى زمينوں سے ٹيكس وصول كرنا ايرانيوں سے سيكھا ہوگا كيونكہ ہميں ايران ميں اسلام كے آنے سے قبل خراج كے حوالے سے معلومات ملتى ہيں بہر حال ايران كے فتح ہونے سے قبل جزيرہ عرب ميں زرعى زمينوں اور باغوں سے ٹيكس مثلا فدك كى زمينوں سے ٹيكس و غيرہ مقاسمہ (1)كى صورت ميں تھا نہ كہ خراج كى شكل ميں_ دوسرى طرف اہم ترين مسئلہ يہ تھاكہ كس طرح ايران اور ديگر علاقوں كى مفتوحہ زمينوں سے خراج وصول كيا جائے اور ان زمينوں سے ٹيكس وصول كرنے كى شرعى نوعيت كيا ہے ؟ صدر اسلام كے بعض فقہاء كى نظر كے مطابق كہ جن زمينوں كو مسلمانوں نے جنگ كے ذريعے فتح كيا تھا وہ غنيمت شمار ہوتى تھيں لہذا ضرورى تھا انكو لشكر والوں كے درميان تقسيم كرديا جاتا ليكن يہ چيز بذات خود بہت سى مشكلات كا باعث تھى ايك يہ ہے كہ اس طرح يہ زرخيز زمينيں بہت چھوٹے حصوںميں تقسيم ہوجاتيں اور اس سے آمدن كى شرح گر جاتى دوسرا يہ كہ مفتوح ممالك ميں موجود مسلمان سپاہى زمين كے مسائل اور كاشت كارى كيلئے ضرورى تجربہ بھى نہ ركھتے تھے اور اگر يہ كام كرنے پر بھى قادر ہوتے تو اس وجہ سے فوجى امور نمٹانے اور اسلامى لشكر كى ہمراہى سے محروم ہوجاتے تھے _



back 1 2 3 4 5 6 7 next