عالم غیب اور عالم شھود کے درمیان رابطہ



آیات کریمہ میں دوسرا اھم تذکرہ لشکر اسلام کی کثرت کے باوجود حنین کی جنگ کا نقشہ منقلب ھونا ھے حالانکہ مادی نگاہ رکھنے والوں کے نزدیک افرادکی کثرت فتح کا سبب ھوتی ھے۔ ”اور حنین کے دن بھی جب تمھیں اپنی کثرت پر ناز تھا لیکن اس نے تمھیں کوئی فائدہ نھیں پھونچایااور تمھارے لئے زمین اپنی وسعتوںسمیت تنگ ھوگئی اور اسکے بعدتم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے۔

آیات کریمہ میں تیسرا تذکرہ الله کی جانب سے اپنے رسول اور مومنین پرعین میدان جنگ میں سکینہ نازل ھونا ھے۔اسی سکینہ کے باعث شدت کے لمحات میں انھیں اطمینان و سکون حاصل ھوا

اور وہ میدان جنگ میں ثابت قدم رہ سکے اور ان Ú©Û’ دلوں سے خوف واضطراب زائل ھوایہ سکینہ     فقط خدا Ú©ÛŒ جانب سے تھا الله Ù†Û’ فرشتوں کا نہ دکھائی دینے والالشکر نازل کیا جو لشکر کفار Ú©Ùˆ ہزیمت پر مجبور کر رھا تھا ان Ú©ÛŒ صفوں میں رعب پھیلا رھا تھا اسکے بر خلاف دشمن سے مقابلہ Ú©Û’ لئے مومنین Ú©Û’ دلوں Ú©Ùˆ تقویت عطا کررھا تھا۔

اب ھم سورئہ آل عمران کی ان آیات کو پڑھیں:

<بلیٰ ان تصبروا وتتّقوا ویاٴ توکم من فورھم ھذا یُمددکم ربّکم بخمسة آلاف من الملا ئکةمسوّمین# وما جعلہ الله الابشریٰ لکم ولتطمئنّ قلوبکم بہ وما النصرالا من عندالله العزیزالحکیم>[10]

” یقینا اگر تم صبر کروگے اور تقویٰ اختیار کروگے اور دشمن فی الفورتم تک آجائیں تو خدا پانچ ہزار فرشتوں سے تمھاری مددکریگا جن پر بھادری کے نشان لگے ھوںگے ۔اور اس امداد کو خدانے صرف تمھارے لئے بشارت اور اطمینان قلب کا سامان قرار دیا ھے ورنہ مدد تو صرف خدائے عزیز و حکیم کی طرف سے ھوتی ھے “

جنگ کی شدت اور سختیوں کے دوران پانچ ہزار ملائکہ کے ذریعہ غیبی امداد نے فیصلہ مسلمانوں کے حق میں کرادیا۔الله نے ملائکہ کے ذریعہ مومنین کے دلو ں کو سکون واطمینان عطا کیا اور اس طرح سخت ترین لمحات میں انھیں اسطرح بشارت وخوش خبری سے نواز ا۔ اسی آیہ شریفہ میں اس بنیادی نقطہ کی طرف بھی اشارہ ھے کہ جو نقطہ تاریخ کی حرکت کے بارے میں اسلام اور مادیت کے درمیان حدفاصل ھے <وماالنصرالا من عندالله العزیزالحکیم>فتح وکامرانی صرف اور صرف الله کی جانب سے ھے جنگ احد میں جیتی ھوئی جنگ کا نقشہ پلٹ جانے کے بعد مومنین کو سکھائے گئے

اسباق سورئہ آل عمران میں موجود ھیں:

<ولا تھنواولا تحزنو اواٴنتم الاعلون ان کنتم موٴمنین>[11]

”خبر دار سستی نہ کرنا مصائب پر محزون نہ ھونا،اگر تم صاحب ایمان ھوتو سربلندی تمھارے ھی لئے ھے “



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next