حضرت امام محمد تقی عليه السلام



          Û²Û° Û” جواپنے بھائی کوپوشیدہ طورپرنصیحت کرے وہ اس کاحسن ہے، اورجوعلانیہ نصیحت کرے،گویااس Ù†Û’ اس Ú©Û’ ساتھ برائی کی۔

          Û²Û± Û” عقلمندی اورحماقت جوانی Ú©Û’ قریب تک ایک دوسرے پرانسان پرغلبہ کرتے رہتے ہیں اورجب Û±Û¸ سال پورے ہوجاتے ہیں تواستقلال پیداہوجاتاہے اورراہ معین ہوجاتی ہے Û”

          Û²Û² Û” جب کسی بندہ پرنعمت کانزول ہواوروہ اس نعمت سے متاثرہوکریہ سمجھے کہ یہ خداکی عنایت ومہربانی ہے توخداوندعالم کاشکرکرنے سے پہلے اس کانام شاکرین میں Ù„Ú©Ú¾ لیتاہے اورجب کوئی گناہ کرنے Ú©Û’ ساتھ یہ محسوس کرے کہ میں خداکے ہاتھ میں ہوں، وہ جب اورجس طرح چاہے عذاب کرسکتاہے تو خداوندعالم اسے استغفارسے قبل بخش دیتاہے۔

          Û²Û³ Û” شریف وہ ہے جوعالم ہے اورعقلمندوہ ہے جومتقی ہے۔ Û²Û´ Û” جلدبازی کرکے کسی امرکوشہرت نہ دو، جب تک تکمیل نہ ہوجائے Û”

          Û²Ûµ Û” اپنی خواہشات کواتنانہ بڑھاؤکہ دل تنگ ہوجائے۔ Û²Û¶ Û” اپنے ضعیفوں پررحم کرو اوران پرترحم Ú©Û’ ذریعہ سے اپنے لیے خداسے رحم Ú©ÛŒ درخواست کرو۔

          Û²Û· Û” عام موت سے بری موت وہ ہے جوگناہ Ú©Û’ ذریعہ سے ہو اورعام زندگی سے خیروبرکت Ú©Û’ ساتھ والی زندگی بہترہے۔

          Û²Û¸ Û” جوخداکے لیے اپنے کسی بھائی Ú©Ùˆ فائدہ پہنچائے وہ ایساہے جیسے اس Ù†Û’ اپنے لیے جنت میں گھربنالیا۔

          Û²Û¹ Û” جوخداپراعتمادرکھے اوراس پرتوکل اوربھروسہ کرے خدااسے ہربرائی سے بچاتاہے اوراس Ú©ÛŒ ہرقسم Ú©Û’ دشمن سے حفاظت کرتاہے۔

          Û³Û° Û” دین عزت ہے، علم خزانہ ہے اورخاموشی نورہے۔ Û³Û± Û” زہدکی انتہاورع وتقوی ہے۔ Û³Û² Û” دین کوتباہ کردینے والی چیزبدعت ہے۔

          Û³Û³ Û” انسان کوبربادکرنے والی چیز”لالچ“ ہے۔ Û³Û´ Û” حاکم Ú©ÛŒ صلاحیت رعایاکی خوشحالی کادارومدارہے۔ Û³Ûµ Û” دعاکے ذریعہ سے ہربلاٹل جاتی ہے Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next