حضرت علی ابن ابیطالب علیہ اسلام مختلف جنگوں میں



نوجوانوں میں سے ایک شخصیت جو ابتداء سے آخر تک رسول خد ا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی خدمت میں فرائض انجام دیتی رھی وہ حضرت علی علیہ السلام ھیں۔ آپ(ع) تمام میدانوں میں فعّال طریقہ سے حاضر تھے اوررسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے محبوب تھے اور اسلام کے آغاز سے ایک جان نثار سپاھی شمار ھوتے تھے ۔

 

علی علیہ السلام، حضرت ابوطالب کے بیٹے اور سب سے بڑے اور مشھور قبیلہ قریش سے تعلق رکھتے تھے ۔ آپ (ع) کی والدہ فاطمہ بنت اسدابن عبد مناف تھیں۔ وہ خاندان بنی ھاشم کی ایک محترم اور عظیم خاتون تھیں۔ اس لحاظ سے علی علیہ السلام پھلے بچہ تھے جو ماں باپ دونوں کی جانب سے ھاشمی تھے ۔[1]

 

علی علیہ السلام معجزانہ طور پرخانہ کعبہ میں پیدا ھو ئے ۔اور یہ فضیلت کسی اور کو حاصل نھیں ھوئی ۔ آپ(ع) ولادت کے بعد تین دن تک کعبہ کے اندر رھے ۔ اس کے بعد آپ (ع) کی والدہ آپ کو گود میںلئے ھو ئے کعبہ سے باھر آئیں۔[2]

 

حضرت علی علیہ السلام کے والد حضرت ابوطالب (ع) نے اسلام کے بحرانی حالات میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا دفاع کیا ، جب کہ تمام لوگ آنحضرت (ص) کے خلاف متحد ھو چکے تھے ۔

 

یھاں تک کہ بعثت کے دسویں سال حضرت ابوطالب (ع) اور آنحضرت کی شریک حیات حضرت خدیجہ (ع)اس دنیا سے رحلت کر گئیں۔ اس سال کانام ”عام الحزن“ رکھا گیا ۔ حضرت ابوطالب (ع) نے پیغمبر اسلام کی ۸ سال کی عمر سے آپ (ص) کی سرپرستی اپنے ذمہ لے لی تھی۔ حضرت ابوطالب (ع) کی وفات کے وقت حضرت علی علیہ السلام کی عمر ۶ سال تھی اور آپ(ص)اسی وقت علی علیہ السلام کو اپنے گھر لے آئے ۔ چنانچہ حضرت علی (ع)نے آنحضرت (ص) کے گھر میں آپ(ص) کی سرپرستی میں پرورش پائی ۔[3]

 



1 2 3 4 5 6 7 8 9 next