حضرت زہرا کے فضائل قرآن کی روشنی میں



واللہ اگر یہ لوگ مباہلہ کرتے تو خدا ان کو بندر اور سور کی صورت میں مسخ کرتا اور یہ میدان آگ بن جاتی اور نجران کا ایک فرد حتی کہ جڑیا تک نہ بچتیں، یہ حضرت علی کی اعلیٰ فضیلت اور حضرت زہر ا سلام اللہ علیہا کی شان میں کافی ہے۔(5)

 

اگرچہ انھوں نے تفسیر بیضاوی جلد اول سے اس بات کو نقل کرکے ان کا نظریہ حضرت علی کی فضیلت کے بارے میں ذکر کیا ہے لیکن آیہ شریفہ پورے اہل بیت علیہم السلام کی فضیلت بیان کرتی ہے لہٰذا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت بیان کرنے میں آیہ شریفہ کافی ہے۔

 

مرحوم علامہ سید عبد الحسین شرف الدین نے لکھا ہے کہ پورے اہل قبلہ حتی خوارج اس بات کے معترف ہیں کہ حضرت پیغمبراکرم(صلی الله علیه و آله وسلم)نے مباہلہ کے وقت خواتین میں سے صرف جناب سیدہ احباب میں سے صرف آپ کے دو نوںنواسے حسن وحسین علیہما السلام جانوں میں سے صرف حضرت علی علیہ السلام کو لے کر میدان میں گئے تھے کوئی اور شخص اس مباہلہ میں شریک نہ تھا۔(6)

 

تیسری آیت:

آپ کی فضیلت بیان کرنے والی آیت میں سے آیت مودة ہے ارشاد ہوتا ہے :

 

(ِ قُلْ لاََسَْلُکُمْ عَلَیْہِ َجْرًا ِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَی)(7)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next