حضرت زہرا کے فضائل قرآن کی روشنی میں



جناب زمخشری اہل سنت کے معروف مفسرین میں سے شمار کیا جا تا ہے انہوں نے اپنے تفسیر الکشاف میں اس آیت کی تفسیر کر تے ہو ئے لکھتے ہیں کہ ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک دن حضرت امام حسن وحسین علیہما السلام مریض ہو گئے تھے اتنے میں پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) چند اصحاب کے ساتھ ان کی عیادت کو تشریف لے گئے اور آپ نے حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا اگر بچوں کی تندرستی اور شفا یابی کے لئے نذر ما نگے تو کتنا بہتر ہے ؟

 

اتنے میں حضرت علی اور حضرت زہرا اور ان کی خادمہ فضہ تینوں نے نذر مانگی کہ اگر حسنین کی بیماری بہبود اور ٹھیک ہو پائے، تو ہم تین دن روزہ رکھیں گے جب حسنین ٹھیک ہو گئے تو حضرت علی علیہ السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا وفضہ نے روزہ رکھنا شروع کیا لیکن افطار ی کیلئے کو ئی چیز نہ تھی لہٰذا حضرت علی علیہ السلام نے ایک یہودی سے تین صاع گندم قرض لے کر دو لت سرا میں آئے اور حضرت زہرا کے حوالہ کیا زہرا نے ایک صا ع گندم سے روٹی تیار کی اور افطاری کے لئے دستر خوان پر لا کر رکھی، اتنے میں سائل کی طرف سے ندا آئی:

 

 

اے خاندان نبوت درودو سلام آپ پر ہو میں ایک مسکین ہوں میرے پاس کھا نے کی کو ئی چیز نہیں ہے میر ی مدد کرنا خدا آپ کو جنت کی غذا نصیب فرمائے۔

 

 

اتنے میں کھا نا مسکین کو دیا حضرت فضہ نے بھی ان کی پیروی کی اور اس دن کھا نے کے بغیر پا نی سے افطار کر کے رات گزاری پھر جب دوسرے دن روزہ رکھا افطار کا وقت آپہنچا حضرت زہرا نے دسترخوان پر روٹی رکھی افطار کے منتظر تھے اتنے میں یتیم کی آواز آئی:

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next